صائم ایوب کو بابر یا رضوان میں سے کس کیساتھ اوپننگ کرنے میں مزہ آتا ہے؟
پاکستان کرکٹ ٹیم کے نوجوان جارح مزاج اوپنر صائم ایوب نے بابر اعظم اور محمد رضوان کے ساتھ اوپننگ کرنے کے حوالے سے بات کی ہے۔ یوٹیوب چینل پر ایک انٹرویو کے دوران صائم سے سوال کیا گیا کہ آپ کی اوپننگ پارٹنرشپ رضوان اور بابر دونوں کے ساتھ رہی ہے کس کے ساتھ آپ […]
پاکستان کرکٹ ٹیم کے نوجوان جارح مزاج اوپنر صائم ایوب نے بابر اعظم اور محمد رضوان کے ساتھ اوپننگ کرنے کے حوالے سے بات کی ہے۔
یوٹیوب چینل پر ایک انٹرویو کے دوران صائم سے سوال کیا گیا کہ آپ کی اوپننگ پارٹنرشپ رضوان اور بابر دونوں کے ساتھ رہی ہے کس کے ساتھ آپ زیادہ ریلیکس محسوس کرتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ وہ دونوں کے ساتھ ہی اوپن کرتے ہوئے ریلیکس محسوس کرتے ہیں۔
صائم نے کہا کہ جب آپ کے ساتھ اتنے تجربہ کار پلیئر کھیل رہے ہوں تو بیٹنگ کرنے کا مزہ آتا ہے، دونوں بیٹرز نے میچز بھی جتوائے ہیں اور بہت کچھ کیا ہے۔
انھوں نے کہا کہ ٹیم کے لیے اتنے رنز کیے ہیں، مزہ آتا ہے ایسے پلیئرز کے ساتھ کھیل کر جبکہ آپ کا اعتماد بھی بڑھتا ہے اور چیزیں سیکھنے کو ملتی ہیں۔
قومی ٹی ٹوئنٹی اوپنر نے مزید کہا کہ دو سال پہلے تک تو یہ سب خواب ہی تھا، ہم بھی ٹی وی پر دیکھتے تھے کہ پلیئرز ورلڈکپ کھیلنے جارہے ہیں یا سیریز کھیل رہے ہیں۔
یہ پلیئرز سیلیبریٹی تھے ہمارے لیے اب ان کے ساتھ بیٹنگ کررہے ہیں تو مزہ آتا ہے لیکن یہ ہے کہ اپنے کھیل کا معیار اوپر کرنا ہے۔ دونوں پلیئرز سے ایک طرح کی اینرجی ملتی ہے۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟