بھارتی ٹیم پاکستان آئے گی تو۔۔۔۔۔محمد رضوان نے کیا کہا؟

قومی ٹیم کے کپتان محمد رضوان کا کہنا ہے کہ بھارتی ٹیم پاکستان آئے گی تو ویلکم کریں گے۔ برسبین میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قومی وائٹ بال ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے چیمپئنز ٹرافی سے متعلق کہا کہ یہ بورڈز کے فیصلے ہیں کہ کیا کرنا ہے اور کیا نہیں۔ انہوں نے […]

 0  0

قومی ٹیم کے کپتان محمد رضوان کا کہنا ہے کہ بھارتی ٹیم پاکستان آئے گی تو ویلکم کریں گے۔

برسبین میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قومی وائٹ بال ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے چیمپئنز ٹرافی سے متعلق کہا کہ یہ بورڈز کے فیصلے ہیں کہ کیا کرنا ہے اور کیا نہیں۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ بھارتی ٹیم پاکستان آئے گی۔

آسٹریلیا سے ٹی 20 سیریز کے حوالے سے کپتان نے کہا کہ کینگروز کے خلاف سیریز آسان نہیں، جیتنے کی کوشش کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ پلیئنگ الیون پر بات ہوئی ہے، جو ٹیم کے لیے بہتر ہو گا وہ فیصلے کریں گے، میں ہمیشہ مشورے کے ساتھ کھیلتا ہوں۔

کپتان نے کہا کہ کوچ جیسن گلیسپی ہارڈ ورک کرتے ہیں اور وہ ٹیم کو جوڑ کر رکھتے ہیں، آسٹریلیا میں ہمارا ہر فاسٹ بولر خوب انجوائے کرتا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان نے آسٹریلیا کو ہوم گراؤنڈ پر ون ڈے سیریز میں 2-1 سے شکست دی تھی۔

یاد رہے کہ چیمپئنز ٹرافی کے لیے بھارت کے پاکستان نہ آنے کے معاملے پر پی سی بی نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کو خط لکھ دیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کو ذرائع سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کو خط لکھا ہے جس میں چیمپئنز ٹرافی کے لیے بھارت کے پاکستان نہ آنے کی ٹھوس وجوہات معلوم کی گئی ہیں۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ حکومت کی ہدایت کے بعد گزشتہ روز پی سی بی نے آئی سی سی کو خط لکھا ہے اور اس معاملے پر اپنی حکومت کے سخت موقف سے آگاہ کیا ہے۔

ذرائع نے بتایا تھا کہ آئی سی سی کو لکھے گئے خط میں پاکستان کرکٹ بورڈ نے چیمپئنز ٹرافی کے لیے ہائبرڈ ماڈل کے آپشن کو مسترد کر دیا ہے۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow