شوہر نے خطرناک اژدھے کا پیٹ چیز کر اہلیہ کی لاش نکال لی
انڈونیشا میں شوہر نے 16 فٹ لمبے خطرناک اژدھے کا پیٹ چیر کر تین دنوں سے لاپتا اہلیہ کی لاش برآمد کر لی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ہلاک ہونے والی 45 سالہ خاتون تین روز قبل گھر کے باہر سے لاپتا ہوئی تھیں جنہیں آج ان کے شوہر اور کلیمپانگ گاؤں کے مکینوں نے تلاش […]
انڈونیشا میں شوہر نے 16 فٹ لمبے خطرناک اژدھے کا پیٹ چیر کر تین دنوں سے لاپتا اہلیہ کی لاش برآمد کر لی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ہلاک ہونے والی 45 سالہ خاتون تین روز قبل گھر کے باہر سے لاپتا ہوئی تھیں جنہیں آج ان کے شوہر اور کلیمپانگ گاؤں کے مکینوں نے تلاش کیا۔
خاتون جمعرات کی رات سے لاپتا تھیں جس کے بعد گاؤں کے مکینوں نے تلاش شروع کی تھی۔ خاتون کے شوہر نے جب ایک اژدھے کو بڑے پیٹ کے ساتھ دیکھا تو اسے شک ہوگیا۔
شوہر نے گاؤں والوں کے ساتھ مل کر اژدھے کو ہلاک کیا اور اس کا پیٹ کاٹ کر بیوی کی لاش برآمد کی۔ اژدھے اسے کپڑوں کے ساتھ نگل گیا تھا۔
گزشتہ سال انڈونیشا میں اسی طرح 8 فٹ لمبے اژدھے نے کئی انسانوں کو ہلاک کیا تھا۔
سال 2018 میں جنوب مشرقی سولاویسی میں واقع مونا قصبے میں ایک 54 سالہ خاتون کو 7 میٹر لمبے اژدھا نگل گیا تھا جس کا پیٹ کاٹ کر لاش نکالی گئی تھی۔
اسی طرح مغربی سولاویسی میں ایک کسان غائب ہوگیا تھا جس کی لاش 4 میٹر لمبے اژدھے کے پیٹ سے برآمد ہوئی تھی۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟