شوبز سے 18 سال دور کیوں رہیں؟ اسما عباس نے بتادیا

شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ اسما عباس نے 18 سال انڈسٹری سے دور رہنے کی وجہ بیان کردی۔ اداکارہ اسما عباس نے حال ہی میں نجی ٹی وی کے شو میں شرکت کی اور اس دوران نجی زندگی سمیت شوبز کیریئر سے متعلق اظہار خیال کیا۔ انہوں نے کہا کہ شوبز سے 18 سال غائب […]

 0  2
شوبز سے 18 سال دور کیوں رہیں؟ اسما عباس نے بتادیا

شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ اسما عباس نے 18 سال انڈسٹری سے دور رہنے کی وجہ بیان کردی۔

اداکارہ اسما عباس نے حال ہی میں نجی ٹی وی کے شو میں شرکت کی اور اس دوران نجی زندگی سمیت شوبز کیریئر سے متعلق اظہار خیال کیا۔

انہوں نے کہا کہ شوبز سے 18 سال غائب رہی لیکن میں گھر میں بڑی خوش تھی اور کام کاج کرتی تھی۔

میزبان نے پوچھا کہ عباس بھائی کی جانب سے پابندی تھی یا خود ہی من ہٹ گیا تھا؟ اداکارہ نے کہا کہ من نہیں ہٹا تھا عباس نے کہا کہ مجھے اداکاری کی وجہ سے پسند آئی ہو لیکن اب یہ نہیں کرنا۔

انہوں نے بتایا کہ شوہر آرمی میں تھے ہم نے ہر جگہ پر شفٹ ہونا تھا، خوبصورت شوہر مل گئے تو کام کو کیا کرنا تھا۔

اس سے قبل ایک انٹرویو میں اسما عباس کا کہنا تھا کہ بیٹی زارا نور عباس میں بچپن سے ہی اداکاری کا ٹیلنٹ تھا، وہ روتی تھیں کہ مجھے شوبز میں اپنا کیریئر بنانا ہے لیکن میرے شوہر عباس اجازت نہیں دیتے تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ زارا فلم میکنگ میں تعلیم حاصل کرنے کی خواہشمند تھی لیکن عباس نے زارا سے کہہ دیا تھا کہ تمہیں وکیل بننا ہے تو صرف اپنی پڑھائی پر توجہ دو۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ زارا شوبز میں جانے کے لیے مجھ سے ضد کرتی تھی تو میں اُسے یہی کہتی تھی کہ بیٹا جب مجھے کام کرنے کی اجازت نہیں ملی تو تمہیں کیسے اجازت ملے گی، میں تو خود بےبس تھی لیکن بعد میں انہیں شوبز میں آنے کی اجازت دے دی گئی۔

اسما عباس اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈراموں سمیت متعدد ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں اور مداح ان کی اداکاری کو پسند کرتے ہیں۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow