شمعون عباسی کو شادی کے لیے میں نے پروپوز کیا، شیری شاہ
اداکارہ شیری شاہ کا کہنا ہے کہ شوہر و اداکار شمعون عباسی کو شادی کے لیے انہوں نے پروپوز کیا تھا۔ اداکار شمعون عباسی اور شیری شاہ نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بطورِ مہمان شرکت کی جہاں اس جوڑی نے اپنی شادی کے فیصلے کو اپنی زندگی کے بہترین فیصلوں میں سے […]
اداکارہ شیری شاہ کا کہنا ہے کہ شوہر و اداکار شمعون عباسی کو شادی کے لیے انہوں نے پروپوز کیا تھا۔
اداکار شمعون عباسی اور شیری شاہ نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بطورِ مہمان شرکت کی جہاں اس جوڑی نے اپنی شادی کے فیصلے کو اپنی زندگی کے بہترین فیصلوں میں سے ایک قرار دیا۔
پروگرام کے میزبان کے سوال کا جواب دیتے ہوئے شیری شاہ نے کہا کہ اُنہوں نے خود شمعون عباسی کو شادی کی پیشکش کی تھی اور خوش قسمتی سے شمعون نے قبول بھی کرلی تھی۔
شیری شاہ کی بات سن کر شمعون عباسی نے کہا کہ میں خوش قسمت ہوں کہ شیری میری زندگی کا حصہ ہے، میں ہمیشہ سے شادی کرنا چاہتا تھا، میں بھی اپنی فیملی بنانا چاہتا تھا کیونکہ میں گرل فرینڈ اور بوائے فرینڈ کلچر کے حق میں نہیں۔
شمعون عباسی نے کہا کہ میں نے اپنی زندگی میں کئی بار گھر بسانے کی کوشش کی لیکن ہر بار ناکام ہوا اور بالآخر پھر شیری میری زندگی میں آگئیں، ہم پہلے ہی بہت اچھے دوست تھے، اسی لیے ہمارا رشتہ مضبوط بنا۔
اداکار نے کہا کہ میں ہمیشہ سے ایسا ہمسفر چاہتا تھا جو میرے مسئلے کو ایک دوست کے طور پر سمجھ سکے نہ کہ ایک بیوی کے طور پر۔
اُنہوں نے مزید کہا کہ میری خواہش تھی کہ میری بیوی ایسی ہو جو ہمیشہ میرے لیے موجود ہو، جو ذاتی اور پیشہ ورانہ زندگی میں میری مدد کرے اور شیری بالکل میری خواہش کے مطابق ہیں۔
واضح رہے کہ اپریل 2023 میں شیری شاہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بُک پر شمعون عباسی کے ہمراہ تصویر پوسٹ کرکے اپنی شادی کی خبروں کی تصدیق کردی تھی۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟