شعیب اختر کے ہاں بیٹی کی پیدائش
قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔ فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے تصویر شیئر کی جس میں انہیں نومولود کو گود میں اٹھائے دیکھا جاسکتا ہے۔ انہوں نے لکھا کہ ’میکال اور مجدد کی اب ایک بہن ہے، اللہ […]
قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔
فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے تصویر شیئر کی جس میں انہیں نومولود کو گود میں اٹھائے دیکھا جاسکتا ہے۔
انہوں نے لکھا کہ ’میکال اور مجدد کی اب ایک بہن ہے، اللہ تعالیٰ نے ہمیں بیٹی سے نوازا ہے۔‘
شعیب اختر نے بیٹی کا نام نورے علی اختر لکھا اور بتایا کہ بیٹی کی پیدائش جمعہ کی نماز کے دوران 19 شعبان المعظم یکم مارچ 2024 کو ہوئی ہے۔
انہوں نے مداحوں سے دعاؤں کی درخواست کرتے ہوئے لکھا کہ آپ کی سب کی دعاؤں کا طلبگار ہوں۔
سابق فاسٹ بولر کو مداحوں کی جانب سے بیٹی کی پیدائش پر مبارک باد دی جارہی ہیں۔
واضح رہے کہ شعیب اختر نے 23 جولائی 2014 کو رباب خان کے ساتھ شادی کی تھی۔ ان کے پہلے بیٹے محمد میکائیل علی کی پیدائش 7 نومبر 2016 کو ہوئی۔ انہوں نے 14 جولائی 2019 کو ان کے دوسرے بیٹے کا استقبال کیا۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟