شعیب اختر کو اپنے کیریئر میں سب سے زیادہ کس سے ڈانٹ پڑی؟
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق اسپیڈ اسٹار شعیب اختر کو اپنے کیریئر کے دوران کس سے سب سے زیادہ ڈانٹ پڑی اس کا انکشاف خود انہوں نے کیا ہے۔ دنیا بھر کے بلے بازوں کو اپنی تیز بولنگ سے خوفزدہ کرنے اور بڑے بڑے کھلاڑیوں کی وکٹیں اڑانے والے راولپنڈی ایکسپریس کے نام سے مشہور […]
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق اسپیڈ اسٹار شعیب اختر کو اپنے کیریئر کے دوران کس سے سب سے زیادہ ڈانٹ پڑی اس کا انکشاف خود انہوں نے کیا ہے۔
دنیا بھر کے بلے بازوں کو اپنی تیز بولنگ سے خوفزدہ کرنے اور بڑے بڑے کھلاڑیوں کی وکٹیں اڑانے والے راولپنڈی ایکسپریس کے نام سے مشہور قومی سابق اسپیڈ اسٹار شعیب اختر کا ایک پرانا ویڈیو کلپ ان دنوں سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے جس م ین وہ اپنے کرکٹ کیریئر کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کئی مخفی پہلوؤں سے پردہ اٹھاتے ہیں۔
ایک انٹرویو میں شعیب اختر یہ انکشاف کرتے دکھائی دیتے ہیں کہ انہیں اپنے کرکٹ کیریئر میں سب سے زیادہ ڈانٹ سابق کپتان وسیم اکرم سے پڑی جو وہ آج تک نہیں بھولے۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ ڈانٹ مجھے ہمیشہ باؤلنگ پر پڑا کرتی تھی کسی اور چیز پر نہیں جبکہ حقیقت یہ ہے کہ میں نے جتنا بھی ان کیساتھ کھیلا ہے اس عرصے کے دوران میں گیند بازی وسیم اور وقار بھائی سے پوچھ کر ہی کیا کرتا تھا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل وسیم اکرم بھی اپنے کئی ٹی وی انٹرویوز میں شعیب اختر کے حوالے سے اپنے خوشگوار تعلقات کا اظہار کرتے ہوئے کہہ چکے ہیں کہ ہم دونوں کے درمیان ہمیشہ اچھا رشتہ رہا اور میں ہمیشہ اسے سمجھاتا تھا۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟