شردھا کپور نے چوڑی پیشانی والے افراد سے متعلق دلچسپ بات بتا دی

ممبئی: بالی وڈ کی معروف اداکارہ شردھا کپور نے اُن لوگوں سے متعلق دلچسپ بات بتا دی جو چوڑی پیشانی رکھتے ہیں۔ انڈین میڈیا کی رپورٹس کے مطابق شردھا کپور سوشل میڈیا پر اپنے مداحوں کے ساتھ جڑے رہنے کو پسند کرتی ہیں اور اکثر ان کے ساتھ اپنی تصاویر و ویڈیوز بھی شیئر کرتی […]

 0  0

ممبئی: بالی وڈ کی معروف اداکارہ شردھا کپور نے اُن لوگوں سے متعلق دلچسپ بات بتا دی جو چوڑی پیشانی رکھتے ہیں۔

انڈین میڈیا کی رپورٹس کے مطابق شردھا کپور سوشل میڈیا پر اپنے مداحوں کے ساتھ جڑے رہنے کو پسند کرتی ہیں اور اکثر ان کے ساتھ اپنی تصاویر و ویڈیوز بھی شیئر کرتی ہیں۔

گزشتہ روز شردھا کپور نے انسٹاگرام اسٹوری پر اپنی ایک سیلفی شیئر کی جو انہوں نے ایک لفٹ کے اندر لی تھی۔ سیلفی میں اداکارہ کو گلابی ٹاپ اور کالی پینٹ میں ملبوس دکھا جا سکتا ہے۔

انہوں نے سیلفی کے ساتھ دلچسپ کیپشن لکھا جو سب کی توجہ کا مرکز بن گیا۔ انہوں نے لکھا کہ ’چوڑی پیشانی والے افراد خوش قسمت اور عاجز ہوتے ہیں‘۔

شردھا کپور چوڑی پیشانی

اس سے قبل شردھا کپور نے انسٹاگرام اسٹوریز پر ایک مزاحیہ ریلیز شیئر کی تھی جس میں ایک شخص کہتا ہے کہ ایکسپریس وے پر اداکارہ کی تصاویر والے اشتہارات نوجوانوں کیلیے خطرہ ہیں۔

ویڈیو میں موٹر سائیکل سوار شخص ایکسپریس وے پر سیلفی ویڈیو ریکارڈ کرنے کیلیے رکا جس میں اس نے کہا کہ اگر ایکسپریس وے پر اس طرح کے اشتہارات ہوں گے تو نوجوانوں کو خطرہ ہے۔

اس نے کیمرے کا رُخ شردھا کپور کی تصویر والے اشتہار کی طرف پھیڑ دیا جو کسی برانڈ کا اشتہار تھا۔ اداکارہ نے اس ریل کو اپنی انسٹاگرام اسٹوریز پر ایموجیز کے ساتھ پوسٹ کیا۔

فلموں کی بات کریں تو شردھا کپور کو آخری بار فلم ’سٹری 2‘ میں دیکھا گیا تھا تاہم اداکارہ نے تصدیق کی ہے کہ فرنچائز کی تیسری قسط پر کام جاری ہے۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow