شاہ رخ کی صحت سے متعلق مینیجر پوجا نے نئی معلومات شیئر کردیں
شاہ رخ خان کو گزشتہ دنوں اچانک طبعیت خراب ہونے کی وجہ سے اسپتال منتقل کرنا پڑا تھا، ان کی حالت کے بارے میں منیجر پوجا نے نئی اپ ڈیٹ فراہم کی ہے۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹا گرام پر جاری پیغام میں کنگ خان کی منیجر پوجا ددلانی کا کہنا تھا کہ ’مسٹر خان […]
شاہ رخ خان کو گزشتہ دنوں اچانک طبعیت خراب ہونے کی وجہ سے اسپتال منتقل کرنا پڑا تھا، ان کی حالت کے بارے میں منیجر پوجا نے نئی اپ ڈیٹ فراہم کی ہے۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹا گرام پر جاری پیغام میں کنگ خان کی منیجر پوجا ددلانی کا کہنا تھا کہ ’مسٹر خان کے تمام مداحوں اور ان کے چاہنے والوں کے لیے پیغام ہے کہ وہ خیریت سے ہیں۔
انھوں نے مزید لکھا کہ آپ سب کے پیار، دعاؤں اور فکرمندی کے لیے بہت شکریہ، ساتھ ہی پوجا نے اپنی اسٹوری میں ہاتھ جوڑنے والی ایموجی بھی استعمال کی۔
واضح رہے کہ بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کو طبیعت ناساز ہونے پر اسپتال منتقل کردیا گیا، وہ آئی پی ایل کے پلے آف مرحلے میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز کو سپورٹ کرنے کے لیے گراؤنڈ میں موجود تھے۔
تاہم اس دوران ہیٹ اسٹروک اور جسم میں پانی کی کمی کی وجہ سے شاہ رخ خان کی طبیعت ناساز ہوگئی اور انھیں احمد آباد کے ’کے ڈی‘ اسپتال منتقل کیا گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق شاہ رخ خان کی طبیعت بہتر ہونے کے بعد انھیں اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا ہے۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟