شاہ رخ خان کی بالی وڈ میں انٹری کس نے کرائی؟ اہم انکشاف
بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار شاہ رخ خان کا شمار ان اداکاروں میں ہوتا ہے، جن کا فلم میں ہونا اس فلم کی کامیابی کی ضمانت سمجھا جاتا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق سینئر اداکارہ ہیما مالنی نے انکشاف کیا ہے کہ سپر اسٹار شاہ رخ خان کو بھارتی فلم انڈسٹری لانے میں اُن […]
بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار شاہ رخ خان کا شمار ان اداکاروں میں ہوتا ہے، جن کا فلم میں ہونا اس فلم کی کامیابی کی ضمانت سمجھا جاتا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق سینئر اداکارہ ہیما مالنی نے انکشاف کیا ہے کہ سپر اسٹار شاہ رخ خان کو بھارتی فلم انڈسٹری لانے میں اُن کا اہم کردار ہے۔
سینئر اداکارہ ہیما مالنی ایک شو میں شریک ہوئیں، جہاں انہوں نے انکشاف کیا کہ میں فلم ’دل آشنا‘ بنانے کی تیاری میں مصروف تھی جس کے لئے مجھے ایک ہیرو نہیں مل رہا تھا، شاہ رخ خان کو ڈراما سیریل ’فوجی‘ میں دیکھا، ایک بھولا بھالا، پیارا سا خوبصورت نوجوان‘۔
ہیما مالنی کا کہنا تھا کہ ’میں نے اس ڈرامے میں شاہ رخ خان کو دیکھ کر کہا کہ مجھے فلم کیلئے یہ لڑکا چاہئے اور پھر ان سے رابطہ کیا گیا جس کے بعد شاہ رخ خان مجھ سے ملنے کے لئے ممبئی آگئے۔
ہیما مالنی کا کہنا تھا کہ میں نے انکو نمبر دیا اور کہا کہ اب آپ مجھے کال کریں جس کے بعد وہ ملنے آئے انکو کہانی سنائی اور وہ انہیں پسند بھی آگئی‘۔
بھارت گئی تو سوچا تھا شاہ رخ خان میرے منتظر ہوں گے، امر خان
واضح رہے کہ ڈراما ’فوجی‘ سال 1988 میں نشر ہوا جبکہ ہیما مالنی کی فلم ’دل آشنا‘ سال 1992 میں ریلیز ہوئی تھی، جس میں شاہ رخ خان کیساتھ دویا بھارتی نے اہم کردار ادا کیا تھا۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟