شاہ رخ خان فوری طبی ٹریٹمنٹ کیلئے امریکا روانہ ہوںگے
بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان فوری طبی ٹریٹمنٹ کے لیے امریکا روانہ ہوں گے، ممبئی میں ان کا مناسب علاج نہ ہوسکا۔ بھارتی میڈیا پر آنے والی نئی رپورٹ کے مطابق شاہ رخ خان اپنی آنکھ کے علاج کے لیے ممبئی کے ایک اسپتال گئے تھے تاہم، علاج میں پیچیدگی آنے کے باعث اب […]
بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان فوری طبی ٹریٹمنٹ کے لیے امریکا روانہ ہوں گے، ممبئی میں ان کا مناسب علاج نہ ہوسکا۔
بھارتی میڈیا پر آنے والی نئی رپورٹ کے مطابق شاہ رخ خان اپنی آنکھ کے علاج کے لیے ممبئی کے ایک اسپتال گئے تھے تاہم، علاج میں پیچیدگی آنے کے باعث اب وہ فوری طبی امداد حاصل کرنے کے لیے امریکا جائیں گے۔
رپورٹ کے مطابق توقع ہے کہ اداکار 30 جولائی بروز منگل تک امریکا روانہ ہو جائیں گے، ذرائع کا کہنا ہے کہ شاہ رخ خان آنکھ کے علاج کے لیے پیر 29 جولائی کو ممبئی کے ایک اسپتال گئے تھے۔
کنگ خان کی آنکھ کا علاج وہاں ٹھیک طور پر نہیں ہوسکا جس کے باعث اب ایس آر کے آنکھوں کو ہونے والے نقصان کو دور کرنے کے لیے امریکہ جاکر علاج کروائیں گے۔
ذرائع کی جانب سے شاہ رخ خان کے علاج کے بارے میں مزید معلومات شیئر نہیں کی گئیں اور یہ بھی نہیں بتایا گیا کہ ان کے آنکھ کے ساتھ کیا غلط ہوا ہے۔
خیال رہے کہ شاہ رخ خان 21 مئی کو احمد آباد میں اپنی ٹیم کولکتہ نائٹ رائیڈرز کا میچ دیکھنے کے دوران ہیٹ اسٹروک کا شکار بھی ہوئے تھے اور انھیں اسپتال میں داخل کرنا پڑا تھا۔
تہم ایک دن بعد ہی انھیں ڈاکٹرز نے چھٹی دے دی تھی، اب اداکار کو ایک بار پھر طبی امداد کی ضرورت پڑی ہے، اس بار ان کی آنکھوں کے مسائل کے سامنا ہے۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟