مکیش امبانی کے بیٹے کی شادی کا آغاز، مشہور شخصیات کی تصاویر وائرل
ایشیا کے امیر ترین بھارتی بزنس ٹائیکون مکیش امبانی کے چھوٹے بیٹے آننت امبانی بیٹے کی شادی سے پہلے تین روزہ جشن کا آغاز ہوگیا۔ گجرات کے شہر جام نگر میں شادی کی تقریب میں دنیا بھر سے عالمی شخصیات نے شرکت کی جس میں قطر ی وزیراعظم ، بل گیٹس، مارک زکر برگ اور […]
ایشیا کے امیر ترین بھارتی بزنس ٹائیکون مکیش امبانی کے چھوٹے بیٹے آننت امبانی بیٹے کی شادی سے پہلے تین روزہ جشن کا آغاز ہوگیا۔
گجرات کے شہر جام نگر میں شادی کی تقریب میں دنیا بھر سے عالمی شخصیات نے شرکت کی جس میں قطر ی وزیراعظم ، بل گیٹس، مارک زکر برگ اور ایوانکا ٹرمپ شامل ہیں۔
اس تقریب میں نامور پاپ اسٹار امریکی گلوکارہ ریحانہ نے اپنی پرفارمنس سے چار چاند لگائے جس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔
اس تقریب میں دنیا بھر سے نامور لوگوں نے شرکت کی وہی بالی ووڈ کے سپر اسٹارز نے بھی شرکت کی جس میں شاہ رخ خان، رنویر سنگھ۔ دیپکا پاڈوکون، رانی مکھرجی، سلمان خان، سچن ٹنڈولکر، اریجیت سنگھ اور دلجیت دوسانجھ نظر آئے۔
اسی تقریب کے دوران بولی وڈ اسٹارز شاہ رخ خان اور رنویر سنگھ نے ویسٹ انڈیز کے سابق کھلاڑی ڈیرن براوو کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں۔
واضح رہے کہ 66 سالہ مکیش امبانی اس وقت دنیا کے 10ویں امیر ترین آدمی ہیں جن کی مجموعی مالیت 115 ارب ڈالرز ہے، ریلائنس انڈسٹریز ایک بہت بڑا گروپ ہے جو ریفائننگ اور ریٹیل سے لے کر مالیاتی خدمات اور ٹیلی کام تک کے شعبوں میں کام کرتا ہے۔
اننت امبانی اپنے تین بہن بھائیوں میں سب سے چھوٹے ہیں، سبھی ریلائنس انڈسٹریز کے بورڈ میں شامل ہیں، 28 سالہ نوجوان اننت امبانی ریلائنس کے انرجی کاروبار سے وابستہ ہے اور ریلائنس فاؤنڈیشن کے بورڈ ممبر بھی ہیں۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟