شاہد آفریدی کی ارشد ندیم سے جیولن تھرو سیکھنے کی ویڈیو وائرل

قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کی گولڈ میڈلسٹ ایتھلیٹ ارشد ندیم سے جیولن تھرو سیکھنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔ سابق کپتان شاہد آفریدی اور اسٹار آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم سے جیولن تھرو کا فن سیکھنا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ سوشل میڈیا پر وائرل […]

 0  0
شاہد آفریدی کی ارشد ندیم سے جیولن تھرو سیکھنے کی ویڈیو وائرل

قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کی گولڈ میڈلسٹ ایتھلیٹ ارشد ندیم سے جیولن تھرو سیکھنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

سابق کپتان شاہد آفریدی اور اسٹار آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم سے جیولن تھرو کا فن سیکھنا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں شاہد آفریدی کو ارشد ندیم سے جیولن پکڑنے کا طریقہ سیکھتے دیکھا جاسکتا ہے۔

شاہد آفریدی کو بعد میں جیولن تھرو کرتے دیکھا گیا جبکہ اس دوران دونوں کے مداحوں کی بڑی تعداد بھی موجود ہے۔

واضح رہے کہ ارشد ندیم نے گزشتہ سال پیرس اولمپکس کے جیولن تھرو میں گولڈ میڈل جیت کر قوم کا سر فخر سے بلند کیا تھا۔

ارشد نے اپنی دوسری کوشش میں 92.97 میٹر کی تھرو کے ساتھ انفرادی اولمپک گولڈ جیتنے والے پہلے پاکستانی بنے تھے جس کے بعد انہیں وزیراعظم سمیت اعلیٰ حکام نے انعامات سے نوازا۔

پاکستان نے اولمپک ریکارڈ بھی توڑا تھا جو اس سے قبل ڈنمارک کے اینڈریاس تھورکلڈسن نے 90.57 میٹر کا تھرو کرکے بنایا تھا۔

وہ 1992 میں بارسلونا کے بعد پاکستان کے پہلے اولمپک تمغہ جیتنے والے ایتھلیٹ بھی بن گئے اور اپنی آخری کوشش میں ایک اور زبردست 91.79 میٹر کی تھرو کی تھی۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow