شاہد آفریدی نے سینئر کھلاڑیوں کو آرام دینے پر کیا کہا؟
پاکستان کرکٹ ٹیم کے عالمی شہرت یافتہ سابق کپتان شاہد آفریدی نے سلیکٹرز کے سینئر کھلاڑیوں کو آرام دینے کے فیصلے کی حمایت کردی۔ رپورٹس کے مطابق سابق کپتان نے کہا کہ بابر اعظم، شاہین آفریدی اور نسیم شاہ کو انٹرنیشنل کرکٹ سے بریک دینے کے فیصلے کو سپورٹ کرتا ہوں۔ یاد رہے کہ انگلینڈ […]
پاکستان کرکٹ ٹیم کے عالمی شہرت یافتہ سابق کپتان شاہد آفریدی نے سلیکٹرز کے سینئر کھلاڑیوں کو آرام دینے کے فیصلے کی حمایت کردی۔
رپورٹس کے مطابق سابق کپتان نے کہا کہ بابر اعظم، شاہین آفریدی اور نسیم شاہ کو انٹرنیشنل کرکٹ سے بریک دینے کے فیصلے کو سپورٹ کرتا ہوں۔
یاد رہے کہ انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں شرمناک ہار کے بعد ٹیم مینجمنٹ نے سینئر کھلاڑیوں کو آرام دینے کا فیصلہ کیا تھا۔ ان کھلاڑیوں میں بابر اعظم، شاہین آفریدی اور نسیم شاہ سرفہرست تھے۔
شاہد آفریدی کا اس فیصلے کی حمایت کرتے ہوئے کہنا تھا کہ یہ فیصلہ ان چیمپئن کھلاڑیوں کی حفاظت کرے گا اور ان کا کیریئر بھی طویل ہوگا۔
شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ اس فیصلے سے دیگر کھلاڑیوں کے ٹیلنٹ کو نکھارنے اور ان کو آزمانے کا موقع ملے گا۔ اس سے مستقبل کیلیے بینچ اسٹرنتھ کو مضبوط بنانے کا موقع بھی ملے گا۔
دوسری جانب ٹیم سے ڈراپ کیے جانے پر بابر اعظم کے حق میں پوسٹ شیئر کرنے والے فخر زمان سے پی سی بی نے وضاحت مانگ لی۔
پی سی بی سینٹرل کنٹریکٹ کے کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر بورڈ نے فخرزمان کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 21اکتوبر تک جواب دینے کی ہدایت کر دی۔
ٹیسٹ اسکواڈ میں بابر اعظم کی جگہ لینے والے کامران غلام کون ہیں؟
نوٹس کے مطابق فخرزمان نیسینٹرل کنٹریکٹ کیضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی ہے۔ نوٹس میں قومی کرکٹر فخر زمان سیوضاحت طلب کی گئی ہے۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟