ٹیسٹ اسکواڈ میں بابر اعظم کی جگہ لینے والے کامران غلام کون ہیں؟
پاکستان کے 29 سالہ دائیں ہاتھ کے بلے باز کامران غلام اپنا ٹیسٹ ڈیبیو کرنے کے لیے تیار ہیں۔ ان کا ڈومیسٹک کرکٹ میں ایک مضبوط ریکارڈ موجود ہے، انہوں نے 59 میچوں میں 49.17 کی اوسط سے 4,377 رنز بنا رکھے ہیں، جس میں 16 سنچریاں اور 20 نصف سنچریاں شامل ہیں۔ کامران غلام […]
پاکستان کے 29 سالہ دائیں ہاتھ کے بلے باز کامران غلام اپنا ٹیسٹ ڈیبیو کرنے کے لیے تیار ہیں۔ ان کا ڈومیسٹک کرکٹ میں ایک مضبوط ریکارڈ موجود ہے، انہوں نے 59 میچوں میں 49.17 کی اوسط سے 4,377 رنز بنا رکھے ہیں، جس میں 16 سنچریاں اور 20 نصف سنچریاں شامل ہیں۔
کامران غلام 10 اکتوبر 1995 کو خیبرپختونخوا میں پیدا ہوئے تھے، اور وہ بائیں ہاتھ کے اسپنر بھی ہیں۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے 15 اکتوبر سے ملتان میں شروع ہونے والے انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے لیے ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔
پہلے ٹیسٹ میں بدترین شکست کے بعد پاکستانی ٹیم میں چار تبدیلیاں کی گئی ہیں، جن میں کامران غلام کا اضافہ بھی شامل ہے، کامران غلام بابر اعظم کی جگہ لیں گے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم، شاہین آفریدی، نسیم شاہ اور سرفراز احمد کو ڈراپ کرکے دوسرے اور تیسرے ٹیسٹ کے لیے ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان کیا ہے۔
کامران غلام اپنے ٹیسٹ ڈیبیو کی تیاری کر رہے ہیں، 29 سالہ نوجوان کے بارے میں پانچ دلچسپ حقائق:
کامران غلام نے 2013 میں 17 سال کی عمر میں ڈومیسٹک کیریئر کا آغاز کیا۔
وہ 2014 کے انڈر 19 ورلڈ کپ میں پاکستان کی انڈر 19 ٹیم کا حصہ تھے، جہاں انہوں نے 100 رنز بنائے اور 3 وکٹیں حاصل کیں۔
پاکستان کی قائداعظم ٹرافی کے ایک سیزن میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ ان کے پاس ہے۔
کوہلی پر تنقید کرنے والوں کو گوتم گمبھیر کا کرارا جواب
وہ اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندرز کے ساتھ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے تین ٹائٹل جیت چکے ہیں۔
انہوں نے جنوری 2023 میں نیوزی لینڈ کے خلاف پاکستان کے لیے اپنا ون ڈے ڈیبیو کیا لیکن بیٹنگ یا باؤلنگ نہیں کی۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟