شان مسعود ایک ہی گیند پر ہٹ وکٹ اور رن آؤٹ ہونے کے باوجود ناٹ آؤٹ قرار
ٹی 20 بلاسٹ میں یارکشائر کی نمائندگی کرنے والے شان مسعود ایک ہی گیند پر ہٹ وکٹ اور رن آؤٹ ہونے کے باوجود ناٹ آؤٹ قرار پائے۔ انگلیںڈ کے ٹی 20 بلاسٹ میں شان مسعود ہٹ وکٹ ہوئے، اسی گیند پر پھر رن آؤٹ ہوئے لیکن نوبال نے انہیں بچا لیا اور آئی سی سی […]
ٹی 20 بلاسٹ میں یارکشائر کی نمائندگی کرنے والے شان مسعود ایک ہی گیند پر ہٹ وکٹ اور رن آؤٹ ہونے کے باوجود ناٹ آؤٹ قرار پائے۔
انگلیںڈ کے ٹی 20 بلاسٹ میں شان مسعود ہٹ وکٹ ہوئے، اسی گیند پر پھر رن آؤٹ ہوئے لیکن نوبال نے انہیں بچا لیا اور آئی سی سی قانون کے تحت امپائر نے رن آؤٹ کو بھی ناٹ آؤٹ قرار دیا۔
آئی سی سی قانون کے مطابق اگر بیٹر غلط فہمی کی وجہ سے رن مکمل نہ کرے تو ناٹ آؤٹ ہوتا ہے۔
یارکشائر کے کپتان شان مسعود نے لنکا شائر کے خلاف 41 گیندوں پر 61 رنز کی اننگز کھیلی لیکن جب وہ 58 رنز پر بیٹنگ کررہے تھے تو جیک بلاتھروک کے 15ویں اوور میں یہ واقعہ پیش آیا۔
شان مسعود شاٹ لگانے لگے تو ان کا پیر وکٹوں سے ٹکرا گیا اور وہ ہٹ وکٹ ہوگئے جس کے بعد انہوں نے اسی وجہ سے رن بھی نہیں لیا اور بیچ میں رک گئے اور بولر نے انہیں رن آؤٹ کردیا لیکن نوبال ہونے کی وجہ سے وہ آؤٹ ہونے سے بچ گئے۔
تاہم آن فیلڈ امپائرز جیمز مڈل بروک اور گراہم لائیڈ نے آئی سی سی کے قانون 31.7 کے تحت انہیں ناٹ آؤٹ قرار دیا۔
شان مسعود ناٹ آؤٹ قرار دیے جانے کے بعد اگلے ہی اوور میں تین رنز مزید بنانے کے بعد ثاقب محمود کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے۔
انہوں نے 61 رنز کی اننگز میں 8 چوکے اور تین چھکے لگائے اور میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے، یارکشائر نے لنکا شائر کے خلاف 7 رنز سے کامیابی حاصل کی۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟