ویرات کوہلی کی میچ کے بعد فیملی سے گفتگو کرنے کی ویڈیو وائرل
بھارتی ٹیم کے مایہ ناز بیٹر ویرات کوہلی کی آئی پی ایل میچ کے بعد فیملی سے ویڈیو کال پر گفتگو کرنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔ آئی پی ایل 2024 کے میچ میں رائل چیلنجرز بنگلور نے پنجاب کنگز کے خلاف کامیابی حاصل کی، ویرات کوہلی نے 49 گیندوں پر 77 رنز کی اننگز کھیلی۔ […]
بھارتی ٹیم کے مایہ ناز بیٹر ویرات کوہلی کی آئی پی ایل میچ کے بعد فیملی سے ویڈیو کال پر گفتگو کرنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔
آئی پی ایل 2024 کے میچ میں رائل چیلنجرز بنگلور نے پنجاب کنگز کے خلاف کامیابی حاصل کی، ویرات کوہلی نے 49 گیندوں پر 77 رنز کی اننگز کھیلی۔
Virat Kohli and Cover Drive #ViratKohli #RCBvPBKS #RCBvsPKBS
— Babu K (@Babu_K_08) March 25, 2024
تاہم ویرات کوہلی نے میچ کے بعد ویڈیو کال پر اہلیہ و اداکارہ انوشکا شرما اور بچوں سے بات کی جس کی ویڈیو کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے پسند کیا جارہا ہے۔
آئی پی ایل کے کمنٹیٹر و سابق کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو نے کہا کہ ’مجھے لگ راہ ہے وہ اپنے چھوٹو کو دیکھ رہا ہے اور وہ بہت خوش ہے۔
دوسرے کمنٹیٹر نے کہا کہ میچ ختم ہوگیا اور ڈیڈی کی ڈیوٹی شروع ہوگئی۔‘
Virat Kohli on video call with @AnushkaSharma & kids after the match. @imVkohli • #ViratKohli • #ViratGang pic.twitter.com/el07A00stQ
— ViratGang.in (@ViratGangIN) March 25, 2024
ویرات کوہلی کے مداحوں کی جانب سے ویڈیو پر تعریفی کمنٹس کیے جارہے ہیں۔
واضح رہے کہ ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کے ہاں 15 فروری کو بیٹے کی پیدائش ہوئی جس کا نام انہوں نے ’اکے‘ رکھا جبکہ ان کی ایک بیٹی وامیکا ہے۔
ویرات کوہلی اور انوشکا شرما 11 دسمبر 2017 کو شادی کے بندھن میں بندھے تھے۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟