امریکا، آئرلینڈ سمیت 12 ٹیموں نے 2026 ورلڈ کپ کیلیے کوالیفائی کرلیا
ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 کے لیے امریکا، آئرلینڈ سمیت 12 ٹیموں نے کوالیفائی کرلیا ہے۔ ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 میں بھی 12 ٹیمیں حصہ لیں گی اور چار گروپس میں پانچ ٹیموں کو تقسیم کیا جائے گا جبکہ بھارت اور سری لنکا ورلڈ کپ کی میزبانی کی وجہ سے براہ راست کوالیفائی کرلیا […]
ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 کے لیے امریکا، آئرلینڈ سمیت 12 ٹیموں نے کوالیفائی کرلیا ہے۔
ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 میں بھی 12 ٹیمیں حصہ لیں گی اور چار گروپس میں پانچ ٹیموں کو تقسیم کیا جائے گا جبکہ بھارت اور سری لنکا ورلڈ کپ کی میزبانی کی وجہ سے براہ راست کوالیفائی کرلیا ہے باقی سات ٹیمیں وہ ہیں جو سپر ایٹ کھیلیں گی۔
جن میں افغانستان، آسٹریلیا، بنگلہ دیش، انگلینڈ، جنوبی افریقہ، امریکا اور ویسٹ انڈیز شامل ہیں۔
آئی سی سی ٹی 20 رینکنگ کے مطابق آئرلینڈ، نیوزی لینڈ اور پاکستان بھی براہ راست ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 کے لیے کوالیفائی کرچکی ہیں۔
ورلڈ کپ کے لیے دیگر 8 ٹیمیں کوالیفائر کھیلیں گی جس کے بعد ٹیموں کی تعداد 20 ہوجائے گی۔
واضح رہے کہ ٹی 20 ورلڈ کپ سپر 8 مرحلے کا پہلا میچ 19 جون کو جنوبی افریقہ اور امریکا کے درمیان بربودا میں کھیلا جائے گا جبکہ ویسٹ انڈیز اور اسکاٹ لینڈ کی ٹیمیں سینٹ لوشیا میں مدمقابل آئیں گی۔
بھارت اور افغانستان کی ٹیمیں سپر 8 مرحلے کا پہلا میچ کھیلیں گی جبکہ آسٹریلیا اپنا پہلا سپر 8 مرحلے کا میچ بنگلہ دیش کے خلاف کھیلے گا۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟