شامی نے انتہائی گری ہوئی بات کی! سابق پاکستانی کپتان
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان نے محمد شامی کے ریمارکس کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ان کی گری ہوئی سوچ کی عکاسی کرتا ہے۔ بھارتی پیسر محمد شامی نے اپنے حالیہ یوٹیوب انٹرویو کے دوران انضام الحق اور پاکستانی کرکٹرز پر تنقید کی تھی، انھوں نے کہا تھا کہ […]
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان نے محمد شامی کے ریمارکس کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ان کی گری ہوئی سوچ کی عکاسی کرتا ہے۔
بھارتی پیسر محمد شامی نے اپنے حالیہ یوٹیوب انٹرویو کے دوران انضام الحق اور پاکستانی کرکٹرز پر تنقید کی تھی، انھوں نے کہا تھا کہ مجھے سمجھ نہیں آتی کہ لوگوں کو دوسروں کو نشانہ بنانا کیوں ضروری لگتا ہے، پاکستانی اپنی سلیکنش کو بہتری بنائے اور ایک اچھی ٹیم بھیجے۔
محمد شامی کا کہنا تھا کہ وہاں ٹیلنٹ موجود ہے وہ بہتر ٹیم سلیکٹ کرسکتے ہیں، انھوں نے طنز کرتے ہوئے کہا تھا کہ ایک کام کریں اگر اپنی ٹیم کو چلانا چاہتے ہیں تو اسے ایک فیملی ٹیم بنادیں اور ذاتی تعلقات کی بنا پر پلیئرز کو منتخب کریں۔
سابق پاکستانی کپتان سلمان بٹ نے اپنے یوٹیوب چینل پر محمد شامی کو آرے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا ہے کہ درست ہے کہ پاکستان کو تعلقات اور دوستی کی بنیاد پر ٹیم کا انتخاب نہیں کرنا چاہیے، مگر محمد شامی نے اپنے تبصرے میں انضمام الحق کو نشانہ بنایا۔
سلمان بٹ نے کہا کہ شامی نے ذاتی تعلقات کی بنیاد پر پاکستان ٹیم منتخب کرنے کے بارے میں بات کرتے ہوئے انضمام کو نشانہ بنایا اور میرے خیال میں یہ غلط ہے۔
سابق کپتان نے کہا کہ اگر آپ امام الحق کے ریکارڈ کو دیکھیں تو وہ اپنی کارکردگی کی بنیاد پر پاکستان ٹیم میں آئے تھے جب وہ فیل ہو گئے تھے تو انھیں ٹیم سے ڈراپ بھی کیا گیا تھا، شامی نے انتہائی گری ہوئی بات کی ہے۔
خیال رہے کہ محمد شامی انضام الحق پر طنز کرتے ہوئے یہ بھی کہہ چکے ہیں کہ اگر وہ پاکستان آئے تو پھر دکھائیں گے کہ ریورس سوئنگ کیسے کی جاتی ہے۔
یوٹیوب چینل کو انٹرویو میں محمد شامی نے ٹی20 ورلڈکپ کے دوران ارشدیپ سنگھ پر انضمام الحق کی آرا پر کہا تھا کہ وہ پاکستانی عوام کو دھوکا دینا بند کریں، اگر چیمپئینز ٹرافی 2025 کیلئے پاکستان آیا تو 3 گیندیں لے کر جاؤں گا اور انھیں کاٹ کر دکھاؤں گا۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟