شادی کی 11 ویں سالگرہ، شنیرا نے وسیم اکرم کو ان کا مستقبل دکھا دیا!

وسیم اکرم اور شنیرا نے گزشتہ روز شادی کی 11 ویں سالگرہ منائی اس موقع پر انہوں نے سوشل میڈیا پر دلچسپ تصویر پوسٹ کر کے شوہر کو مستقبل دکھا دیا۔ پاکستان کے سابق کپتان لیجنڈری فاسٹ بولر وسیم اکرم اور شنیرا اکرم نے گزشتہ روز اپنی شادی کی 11 ویں سالگرہ منائی۔ اس موقع […]

 0  0

وسیم اکرم اور شنیرا نے گزشتہ روز شادی کی 11 ویں سالگرہ منائی اس موقع پر انہوں نے سوشل میڈیا پر دلچسپ تصویر پوسٹ کر کے شوہر کو مستقبل دکھا دیا۔

پاکستان کے سابق کپتان لیجنڈری فاسٹ بولر وسیم اکرم اور شنیرا اکرم نے گزشتہ روز اپنی شادی کی 11 ویں سالگرہ منائی۔ اس موقع پر شنیرا نے اپنے شوہر کو منفرد اور دلچسپ انداز میں مبارکباد دے کر نہ صرف وسیم اکرم بلکہ ان کے پرستاروں کو بھی حیران کر دیا۔

جوڑے میں اپنی شادی کے سالگرہ پر سوشل میڈیا پر پیغامات جاری کیے جس میں مبارک باد دینے کے ساتھ ایک دوسرے سے محبت بھرے جذبات کا اظہار بھی کیا۔

شنیرا اکرم نے اپنے تہنیتی پیغام میں جو تصویر شیئر کی وہ وسیم اکرم کے مستقبل کی پیشگوئی کرتی محسوس ہوئی کیونکہ ان کی تصویر میں لیجنڈری فاسٹ بولر کو انتہائی عمر رسیدہ اور گنجا دکھایا گیا ہے۔

 

اس تصویر کا کیپشن بھی شنیرا نے مزاحیہ انداز میں لکھا اور کہا کہ ’’سالگرہ مبارک ہو میرے بچے! آپ نے جو کچھ مجھے دیا اس کے لیے آپ کا شکریہ، آپ میری دنیا ہیں اور آپ کے ساتھ 11 سال اتنے ہی اچھے ہیں جس دن میں پہلی بار آپ سے ملی تھی، آپ زرا بھی نہیں بدلے‘‘۔

تاہم اس کے کچھ دیر بعد ہی شنیرا نے وسیم اکرم کی حالیہ تصویر شیئر کی جس میں وہ ہینڈسم لگ رہے ہیں۔ انہوں نے لکھا کہ اس بات سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ آپ کیسے نظر آتے ہیں۔ ہمارے 11 سال مبارک!”۔

 

دوسری جانب وسیم اکرم نے بھی محبت کا جواب محبت بھرے انداز میں دیا اور دلوں کا چھو لینے والے پیغام کے ساتھ سوشل میڈیا پر اپنی اہلیہ کی تصویر پوسٹ کی۔

سوئنگ کے سلطان نے لکھا کہ ’شادی کی سالگرہ کی بہت مبارک ہو، زندگی میں آپ کے آنے کے بعد میں مزید اچھا انسان بن گیا ہوں۔‘ ’آپ صرف میرے لیے ہی نہیں بلکہ آپنے آس پاس رہنے والے تمام لوگوں کے لیے ایک تحفہ ہیں۔‘

 

واضح رہے کہ وسیم اکرم کی یہ دوسری شادی ہے۔ ان کی پہلی شادی ہما سے ہوئی تھی جن کا بیماری کے باعث 2010 میں انتقال ہو گیا تھا جب کہ انہوں نے دوسری شادی آسٹریلوی شہری شنیرا سے 2012 میں کی تھی۔

شادی کی مبارکباد کے محبت بھرے دلچسپ پیغامات پر سوشل میڈیا کے صارفین بھی منفرد تبصروں کے ساتھ مبارک باد پیش کر رہے ہیں۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow