شادی کارڈ پر ایسا کیا چھپ گیا کہ سب حیران رہ گئے؟

شادی کسی بھی خاندان میں ایک بڑے جشن کے طور پر منائی جاتی ہے، ہر کوئی اپنی شادی کو یادگار بنانے کے لئے پوری کوشش کرتا ہے۔ مگر بعض اوقات ذرا سی غلطی بہت بڑی مصیبت بن جاتی ہے۔ عام طور لوگ شادیوں میں اپنے مہمانوں کو مدعو کرنے کے لئے شادی کارڈ بھیجتے ہیں، […]

 0  7

شادی کسی بھی خاندان میں ایک بڑے جشن کے طور پر منائی جاتی ہے، ہر کوئی اپنی شادی کو یادگار بنانے کے لئے پوری کوشش کرتا ہے۔ مگر بعض اوقات ذرا سی غلطی بہت بڑی مصیبت بن جاتی ہے۔

عام طور لوگ شادیوں میں اپنے مہمانوں کو مدعو کرنے کے لئے شادی کارڈ بھیجتے ہیں، اس پر ساری تفصیلات درج ہوتی ہیں کہ شادی کب ہوگی؟ کہاں ہوگی؟ وغیرہ وغیرہ۔۔جبکہ بعض لوگ شادی کارڈز پر چند اشعار بھی لکھ دیتے ہیں۔

بھارت میں ایک کارڈ پر لکھی شاعری نے آنے والے مہمانوں کو مشکل میں ڈال دیا کہ آیا وہ شادی میں آئیں بھی یا نہیں۔

شادی کارڈ پر جو شاعری لکھی گئی اس میں تحریر کیا گیا کہ ”بھیج رہا ہوں اسنیہ نمنترن، پریہ ور تمہیں بلانے کو، ہے مانس کے راج ہنس، تم بھول نہ جانا آنے کو“۔ تاہم اس کارڈ کو چھپنے کے بعد کسی نے نہیں دیکھا اور اس میں ایک بڑی غلطی ہوگئی۔ کارڈ میں ”بھول نہ جانا آنے کو“ کی جگہ ”تم بھول جانا آنے کو“ لکھا ہوا ہے۔

ٹرین میں 15سالہ نابالغ لڑکی سے چھیڑ چھاڑ ملزم کو مہنگی پڑ گئی

سوشل میڈیا پلیٹ فارم فیس بک پر مذکورہ شادی کارڈ کوشیئر کیا گیا ہے، ویسے تو یہ 13 اپریل 2023 کو شیئر کیا گیا تھا، مگر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اس پر ملے جلے رد عمل کا اظہار کیا جارہا ہے۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow