تیندوے کی گھروں میں چھلانگیں، 5 دیہاتی شدید زخمی، ویڈیو وائرل
نئی دہلی میں تیندوے نے گھروں میں چھلانگیں لگا کر متعدد دیہاتیوں کو زخمی کردیا۔ غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ستیش کمار کا تیندوے کے ساتھ یہ دوسرا مقابلہ تھا، اس دوران اسے متعدد زخم آئے اور لہولہان ہوگیا، جسے اسپتال منتقل کیا گیا۔ دیہاتی آدیش نے دعویٰ کیا کہ چیتا اس کے بھائی […]
نئی دہلی میں تیندوے نے گھروں میں چھلانگیں لگا کر متعدد دیہاتیوں کو زخمی کردیا۔
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ستیش کمار کا تیندوے کے ساتھ یہ دوسرا مقابلہ تھا، اس دوران اسے متعدد زخم آئے اور لہولہان ہوگیا، جسے اسپتال منتقل کیا گیا۔
دیہاتی آدیش نے دعویٰ کیا کہ چیتا اس کے بھائی کے گھر میں داخل ہوا۔ میرے بھائی نریش نے اپنے مویشیوں کے پاس ایک تیندوے کو دیکھا۔ اگرچہ اس جانور نے کئی دیہاتیوں کو زخمی کیا، لیکن اس نے مویشیوں کو نقصان نہیں پہنچایا۔
آدیش نے کہا کہ ہم تیندوے کو دیکھنے کے لیے چھت پر کھڑے تھے کہ اچانک وہ نمودار ہوا اور میرے 25 سالہ بھتیجے آکاش پر حملہ کر دیا، اس کے بعد اس نے دوسری چھت پر چھلانگ لگادی، 30 سالہ نشو بھی اس کے حملے میں شدید زخمی ہوگیا۔
وائرل ویڈیو: تیندوا گھر میں داخل ہونے کا دہشت ناک واقعہ
جگت پور میں تیندوے کے بھٹکنے کے بعد، لوگوں نے خود کو گھروں میں بند کر لیا، بچے اسکول نہیں گئے، کیونکہ شدید خوف و ہراس کا عالم تھا، اگرچہ تیندوے کو پکڑنے کے بعد صورتحال بہتر ہوئی، لیکن گاؤں والوں کو خدشہ تھا کہ شاید کوئی اور تیندوا نہ آجائے۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟