ویڈیو: آسمان پر پُراسرار پیلی روشنی نے لوگوں کو خوفزدہ کردیا
سوشل میڈیا پر آئے روز نت نئی ویڈیوز وائرل ہوتی رہتی ہیں جسے دیکھ کر لوگ حیران رہ جاتے ہیں۔ ایسی ہی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر کینیڈا سے تعلق رکھنے والے جوڑے کی جانب سے شیئر کی گئی جس میں انہوں نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے مقامی دریا کے اوپر دو چمکتے ہوئے […]
سوشل میڈیا پر آئے روز نت نئی ویڈیوز وائرل ہوتی رہتی ہیں جسے دیکھ کر لوگ حیران رہ جاتے ہیں۔
ایسی ہی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر کینیڈا سے تعلق رکھنے والے جوڑے کی جانب سے شیئر کی گئی جس میں انہوں نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے مقامی دریا کے اوپر دو چمکتے ہوئے ایلینز کے پراسرار جہاز دیکھے ہیں۔
جسٹن اسٹیونسن اور ان کی اہلیہ ڈینیئل ڈینیئلز اپنی گاڑی میں فورٹ الیگزینڈر سے گزر رہے تھے جب انہوں نے آسمان پر پراسرار پیلی روشنیوں کو جگمگاتے ہوئے دیکھا۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سورج کی طرح چمکدار چیزیں بادل کے پیچھے غائب ہونے سے پہلے دریا کے اوپر اڑ رہی ہیں۔
جسٹن نے فوٹیج ریکارڈ کرنا شروع کی اور سوچا کہ کیا وہ کسی اجنبی مخلوق کا مشاہدہ کر رہے ہیںَ۔ جسٹن نے ویڈیو کو فیس بک پر شیئر کیا جس میں کیپشن لکھا ہے کہ آخر یہ ہے کیا؟
وائرل ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بھی قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں، کچھ صارفین خوفزد ہوئے تو کچھ نے کہا کہ یہ ڈرون ہوسکتے ہیں جبکہ یہ بھی کہا جارہا ہے کہ یہ سورج کی روشنی ہوسکتی ہے۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟