شاداب خان کی والدہ نے بابر اعظم کو ایک بار  پھر گلے لگا کر دعائیں دیں

اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان کی والدہ نے میدان میں بیٹے کے حریف کپتان بابر اعظم کو گلے لگا کر دعائیں دیں۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے دو بڑے ستارے سابق قومی کپتان بابر اعظم اور سابق نائب کپتان شاداب خان ایک دوسرے کے بہترین دوست ہیں تاہم پاکستان سپر لیگ میں مختلف ٹیموں […]

 0  2
شاداب خان کی والدہ نے بابر اعظم کو ایک بار  پھر گلے لگا کر دعائیں دیں

اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان کی والدہ نے میدان میں بیٹے کے حریف کپتان بابر اعظم کو گلے لگا کر دعائیں دیں۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے دو بڑے ستارے سابق قومی کپتان بابر اعظم اور سابق نائب کپتان شاداب خان ایک دوسرے کے بہترین دوست ہیں تاہم پاکستان سپر لیگ میں مختلف ٹیموں کی قیادت کر رہے ہیں۔

گزشتہ روز پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمی کے درمیان میچ کھیلا گیا جو اسلام آباد نے 29 رنز سے جیت لیا۔

کرکٹ کے میدان سے باہر دونوں دست میدان میں ایک دوسرے کے حریف بن کر اترے لیکن میچ سے قبل بابر اعظم نے شاداب خان کے والدین نے سے ملاقات کی۔ اس موقع پر شاداب خان کی والدہ نے بابر اعظم کو ایک بار  پھر گلے لگا لیا اور انہیں دعائیں دیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ برس راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ہی نیوزی لینڈ کے خلاف میچ کے بعد شاداب کے والدین بابر اعظم سے اسی گرمجوشی سے ملے تھے اور والدہ نے انہیں گلے لگا کر دعائیں دی تھیں۔

ویڈیو: شاداب خان کی والدہ نے بابر اعظم کو گلے لگالیا

اس موقع پر ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس کو شائقین کرکٹ اور صارفین کی جانب سے بڑی پذیرائی ملی تھی۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow