شاداب خان اور حسن علی نے آئرلینڈ میں قومی ٹیم کو جوائن کر لیا
پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان اور فاسٹ بولر حسن علی نے آئرلینڈ کے شہر ڈبلن میں قومی ٹیم کو جوائن کر لیا۔ اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم تین ٹی ٹوئنٹی میچوں پر مشتمل سیریز کھیلنے کے لیے بابر اعظم کی قیادت میں آج آئرلینڈ پہنچ گئی۔ ڈبلن میں […]
پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان اور فاسٹ بولر حسن علی نے آئرلینڈ کے شہر ڈبلن میں قومی ٹیم کو جوائن کر لیا۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم تین ٹی ٹوئنٹی میچوں پر مشتمل سیریز کھیلنے کے لیے بابر اعظم کی قیادت میں آج آئرلینڈ پہنچ گئی۔
ڈبلن میں ٹیم کے پہنچنے پر قومی آل راؤنڈر شاداب خان اور حسن علی نے ٹیم کو جوائن کر لیا۔ پاکستان ٹیم کے ساتھ فاسٹ بولر محمد عامر نہیں آئے ہیں۔ ویزا مسائل کے باعث سینیئر فاسٹ بولر کی آئرلینڈ سیریز میں شرکت مشکوک بتائی جا رہی ہے۔
گرین شرٹس کل سے ڈبل میں ٹریننگ کا آغاز کریں گے جب کہ جمعے کو پہلے میچ میں میزبان ٹیم کا مقابلہ کریں گے۔
آئرلینڈ ٹیم کرکٹ میں ’’اپ سیٹ‘‘ کا دوسرا نام، گرین شرٹس ہوشیار!
سیریز کے بقیہ دو میچز بالترتیب 12 اور 14 مئی کو اسی مقام پر کھیلے جائیں گے۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟