اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ، پاکستان نے کینیڈا کو بھی ہرا دیا
اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان کا نا قابل شکست رہنے کا شاندار سفر جاری ہے اور چوتھے میچ میں کینیڈا کو چار کے مقابلے میں پانچ گول سے ہرا دیا۔ ملائیشیا کے شہر آئپوہ میں جاری اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان کا شاندار سفر جاری ہے اور گرین شرٹس نے آج کینیڈا کو […]
اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان کا نا قابل شکست رہنے کا شاندار سفر جاری ہے اور چوتھے میچ میں کینیڈا کو چار کے مقابلے میں پانچ گول سے ہرا دیا۔
ملائیشیا کے شہر آئپوہ میں جاری اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان کا شاندار سفر جاری ہے اور گرین شرٹس نے آج کینیڈا کو چار کے مقابلے میں پانچ گول سے شکست دے کر تیسری کامیابی حاصل کی اور اب تک ایونٹ میں نا قابل شکست ہونے کا اعزاز برقرار رکھا ہے۔
کھیل کے آغاز میں کینیڈا کا پلڑا بھاری تھا اور ابتدائی کوارٹر میں اس کو دو صفر کی برتری حاصل تھی، تاہم دوسرے کوارٹر میں پاکستان کے ابو محمد نے دو گول داغ کر اس برتری کو برابری میں بدل دیا۔
پاکستان کی جانب سے لیاقت ارشاد، رانا وحید اور علی غضنفر نے ایک ایک گول کیا۔
پاکستان نے ٹورنامنٹ کا فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے میزبان ملائیشیا کو چار کے مقابلے میں پانچ گول سے شکست دی تھی جب کہ اگلے میچ میں جنوبی کوریا کو چار صفر سے آؤٹ کلاس کیا تھا۔ جاپان کے ساتھ مقابلہ ایک، ایک گول سے برابر کھیلا۔
واضح رہے کہ ٹورنامنٹ میں چھ ٹیمیں شریک ہیں۔ دو ٹاپ ٹیمیں ایونٹ کا فائنل کھیلیں گی اور اس جیت کے ساتھ پاکستان کے فائنل کھیلنے کے امکانات بڑھ گئے ہیں۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟