سیف علی خان آئی سی یو منتقل، ڈاکٹر کا بڑا بیان سامنے آگیا
بالی ووڈ کے چھوٹے نواب سیف علی خان جمعرات 16 جنوری کی صبح اپنے گھر میں ڈکیتی مزاحمت پر چور کی جانب سے کیے جانے والے جان لیوا حملے میں شدید زخمی ہوگئے۔ بالی ووڈ کے معروف اداکار سیف علی خان پر ان کے گھر میں ڈکیتی مزاحمت پر چاقو سے حملہ کیا گیا، جس […]
بالی ووڈ کے چھوٹے نواب سیف علی خان جمعرات 16 جنوری کی صبح اپنے گھر میں ڈکیتی مزاحمت پر چور کی جانب سے کیے جانے والے جان لیوا حملے میں شدید زخمی ہوگئے۔
بالی ووڈ کے معروف اداکار سیف علی خان پر ان کے گھر میں ڈکیتی مزاحمت پر چاقو سے حملہ کیا گیا، جس کے بعد انہیں فوری طور پر اسپتال میں داخل کرایا گیا، ایک شخص نے سیف کے گھر میں گھس کر تیز دھار ہتھیار سے تقریباً 6 بار وار کیا۔
واقعے کے بعد سیف علی خان کو لیلاوتی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کی سرجری کی گئی اور اب ان کی حالت خطرے سے باہر ہے، ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ سیف کو 6 زخم آئے جس میں 2 زخم کافی گہرے تھے۔
لیلاوتی اسپتال کے چیف آپریٹنگ آفیسر ڈاکٹر نیرج اتمانی نے بتایا ’ہم نے اداکار کی ریڑھ کی ہڈی سے 2.5 انچ کا چاقو کا ٹکڑا کامیابی کے ساتھ ہٹا دیا ہے، سیف علی خان کو دو شدید اور دو درمیانے درجے کی چوٹیں آئی ہیں۔
ڈاکٹر عثمانی نے کہا کہ ’ سیف علی خان کی سرجری ہوگئی ہے، سرجری کے بعد انہیں آئی سی یو میں منتقل کر دیا گیا ہے، ایک یا دو دن میں انہیں وارڈ میں منتقل کر دیا جائے گا، اداکار کی نیورو سرجری اور پلاسٹک سرجری دونوں کی گئی ہیں‘۔
مزید پڑھیں:
سیف علی خان گھر میں ڈکیتی مزاحمت پر شدید زخمی، اسپتال منتقل
سیف علی خان پر حملے کے وقت کرینہ کپور کہاں تھیں؟ تصاویر سامنے آگئی
چور سیف علی خان کے گھر میں کیسے داخل ہوا؟ 4 افراد گرفتار، اہم انکشافات
لیلاوتی اسپتال کے نیورو سرجن ڈاکٹر نتن ڈانگے نے بتایا کہ سیف علی خان کو ریڑھ کی ہڈی میں خاصی چوٹ آئی ہے، ریڑھ کی ہڈی میں چاقو کے ٹکڑے کو ہٹانے کے لیے سرجری کی گئی، اس کے علاوہ اداکار کے بائیں ہاتھ اور دائیں جانب دو اور گہرے زخم تھے، جبکہ گردن میں بھی چوٹ ہے جس کی پلاسٹک سرجری کی گئی ہے۔
سیف علی خان کی پی آر ٹیم کی جانب سے حال ہی میں مداحوں کو مطلع کیا گیا ہے کہ اداکار کی سرجری کامیاب ہوگئی ہے جس کے بعد وہ اب صحتیاب ہیں تاہم ڈاکٹر ان کی کڑی نگرانی کر رہے ہیں۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟