سونو سود کا اپنی فلم ’فتح‘ کی کمائی غریبوں میں تقسیم کرنے کا اعلان

ممبئی: معروف بالی وڈ اداکار و سماجی کارکن سونو سود نے اپنی آئندہ ریلیز ہونے والی فلم ’فتح‘ سے حاصل ہونے والی کمائی غریبوں میں تقسیم کرنے کا اعلان کر دیا۔ انڈین میڈیا کی رپورٹس کے مطابق سونو سود ایکشن فلم ’فتح‘ میں نظر آئیں گے۔ انہوں نے فلم کی مجموعی کمائی کو اولڈ ایج […]

 0  0

ممبئی: معروف بالی وڈ اداکار و سماجی کارکن سونو سود نے اپنی آئندہ ریلیز ہونے والی فلم ’فتح‘ سے حاصل ہونے والی کمائی غریبوں میں تقسیم کرنے کا اعلان کر دیا۔

انڈین میڈیا کی رپورٹس کے مطابق سونو سود ایکشن فلم ’فتح‘ میں نظر آئیں گے۔ انہوں نے فلم کی مجموعی کمائی کو اولڈ ایج ہومز اور یتیم خانوں میں عطیہ کرنے کا منصوبہ بتا دیا۔

اداکار و سماجی کارکن نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ فلم ُفتح‘ سائبر کرائم پر مبنی ہے جہاں لوگوں کو ہر روز فراڈ کا سامنا کرنا پڑتا ہے، اس لیے یہ ایک ایکشن فلم ہے جس سے لوگوں کو آگاہ کیا جائے گا کہ سائبر کرائم سے کیسے محفوظ رہنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: نامعلوم شخص سونو سود کے کھانے کا بل ادا کر کے فرار ہوگیا

انہوں نے کہا کہ یہ فلم ملک کے لوگوں کیلیے بنائی گئی فلم ہے اور ہم کوشش کریں گے کہ فلم کی مجموعی کمائی اولڈ ایج ہومز اور یتیم خانوں میں بھیجیں۔

فلم کی کہانی کے بارے میں سونو سود نے کہا کہ یہ فلم ہمت، لچک اور سائبر کرائم کے خلاف لڑائی کی ایک دلکش کہانی ہے، کورونا وبا کے دوران لوگوں کے ذریعے تجربہ کردہ سائبر کرائم کی حقیقی زندگی کے واقعات پر مبنی ہے۔

شکتی ساگر پروڈکشنز اور زی اسٹوڈیوز کے بینر تلے تیار اس فلم میں سونو سود کے ساتھ جیکلین فرنانڈیز، وجے راز اور نصیر الدین شاہ بھی اسکرین پر جلوہ گر ہوں گے۔

فلم کیلیے ہالی وڈ کے کچھ نامور ناموں بشمول ڈائریکٹر آف فوٹوگرافی، ریسرچ ٹیم اور ایکشن کوریوگرافرز کو شامل کیا گیا ہے۔ اس سے قبل میکرز نے فلم کا ٹیزر شیئر کیا تھا۔

سونالی سود اور امیش کے آر بنسل کی پروڈیوس کردہ ’فتح‘ 10 جنوری 2025 کو ریلیز کی جائے گی۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow