سوناکشی کے بھائی لو سنہا نے انھیں فیملی فوٹو سے نکال دیا
والدین کی شادی کی سالگرہ پر لو سنہا نے ایک پوسٹ شیئر کی ہے جس میں انھوں نے فیملی فوٹو سے سناکشی سنہا کو نکال باہر کیا ہے۔ مسلمان دوست ظہیر اقبال سے سوناکشی سنہا کی شادی کے بعد سے بہن بھائیوں کے درمیان اختلافات کی افواہوں کی خبریں سرگرم ہیں، والدین کو ان کی […]
والدین کی شادی کی سالگرہ پر لو سنہا نے ایک پوسٹ شیئر کی ہے جس میں انھوں نے فیملی فوٹو سے سناکشی سنہا کو نکال باہر کیا ہے۔
مسلمان دوست ظہیر اقبال سے سوناکشی سنہا کی شادی کے بعد سے بہن بھائیوں کے درمیان اختلافات کی افواہوں کی خبریں سرگرم ہیں، والدین کو ان کی شادی کی سالگرہ پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے لو سنہا نے اپنے جڑواں بھائی کش سنہا کے ساتھ ایک تصویر پوسٹ کی ہے جس میں سوناکشی شامل نہیں ہیں۔
لو نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اسٹوری شیئر کی اور اس میں ایک فیملی فوٹو لگائی جس میں شتروگھن سنہا اور پونم سنہا نظر آرہے ہیں۔
اپنی پوسٹ میں والدین کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ ’میرے بہترین والدین کو سالگرہ مبارک ہو، ہمیں آپ کے بچوں کے طور پر پیدا ہونے پر اپنی خوش قسمتی پر ناز ہے، ہم آپ کے ساتھ گزرنے والے ہر لمحے کے لیے شکر گزار ہیں۔‘
خیال رہے کہ سوناکشی سنہا نے طویل عرصے کے ریلیشن شپ کے بعد اپنے مسلمان دوست ظہیر اقبال سے 23 جون کو شادی کی تھی۔
سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال نے انسٹاگرام پر مشترکہ بیان میں لکھا تھا کہ 23 جون 2017 کو ہم نے ایک دوسرے کی آنکھوں میں پیار دیکھا اور اسے برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا تھا۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟