سنجے دت کامیڈی فلم ’ہاؤس فل 5‘ کی کاسٹ کا حصہ بن گئے
ممبئی: بالی وڈ کے سُپر اسٹار سنجے دت کے کامیڈی فرنچائز ’ہاؤس فل‘ کی پانچیوں پیشکش کی کاسٹ کا حصہ بننے کی تصدیق ہوگئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ہاؤس فلم 5 کے پروڈیوسر ساجد ناڈیاڈوالا سُپر اسٹار کو کاسٹ میں شامل کرنے میں کامیاب ہوگئے اور عنقریب سنجے دت شوٹنگ کی تیاری شروع کریں گے۔ […]
ممبئی: بالی وڈ کے سُپر اسٹار سنجے دت کے کامیڈی فرنچائز ’ہاؤس فل‘ کی پانچیوں پیشکش کی کاسٹ کا حصہ بننے کی تصدیق ہوگئی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ہاؤس فلم 5 کے پروڈیوسر ساجد ناڈیاڈوالا سُپر اسٹار کو کاسٹ میں شامل کرنے میں کامیاب ہوگئے اور عنقریب سنجے دت شوٹنگ کی تیاری شروع کریں گے۔
ساجد ناڈیاڈوالا نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ سنجے دت کو ان کے فلمی سفر کے آغاز سے ہی میرے گھر والے پسند کرتے آ رہے ہیں، سب سے بڑی فلمی شخصیت کے طور پر مقبولیت سے ہٹ کر وہ ایسی خوبیوں کی مثال ہیں جو انہیں ایک بہترین انسان قرار دیتی ہے۔
پروڈیوسر نے کہا کہ مجھے فخر ہے کہ میں نے ماضی میں ان کے ساتھ کام کیا اور مستقبل کیلیے پُرجوش ہوں وہ ہاؤس فل 5 میں نطر آئیں گے۔
ادھر، سنجے دت نے اپنے بیان میں کہا کہ میں ساجد ناڈیاڈوالا کو اُس وقت سے جانتا ہوں جب وہ اسسٹنٹ پروڈیوسر کے طور پر کام کرتے تھے۔
سنجے دت نے کہا کہ ساجد ناڈیاڈوالا کو ہماری فلم انڈسٹری کا ایک بہترین پروڈیوسر بنتا دیکھ کر خوشی ہوتی ہے، وہ میری فیملی کی طرح ہیں اور پچھلے کچھ سالوں میں ہمارا تعلق کافی مضبوط ہوا ہے۔
سُپر اسٹار نے کہا کہ ہاؤس فل 5 میں ان کے ساتھ ایک بار پھر کام کرنے کیلیے کافی پُرجوش ہوں اور مستقبل میں ان کے ساتھ مزید پروجیکٹس کرنے کا خواہاں ہوں۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟