سلیم معراج کے شوبز میں استاد کون ہیں؟

شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار سلیم معراج نے ان اداکاروں کے نام بتائے ہیں جن سے انہوں نے اداکاری سیکھی ہے۔ سینئر اداکار سلیم معراج نے حال ہی میں نجی ٹی وی کے شو میں شرکت کی اور میزبان کی جانب سے پوچھے گئے مختلف سوالات کے جوابات دیے۔ میزبان نے پوچھا کہ آپ نے […]

 0  1
سلیم معراج کے شوبز میں استاد کون ہیں؟

شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار سلیم معراج نے ان اداکاروں کے نام بتائے ہیں جن سے انہوں نے اداکاری سیکھی ہے۔

سینئر اداکار سلیم معراج نے حال ہی میں نجی ٹی وی کے شو میں شرکت کی اور میزبان کی جانب سے پوچھے گئے مختلف سوالات کے جوابات دیے۔

میزبان نے پوچھا کہ آپ نے اداکاری کہاں سے سیکھی ہے؟ جواب میں سلیم معراج نے بتایا کہ ان کے استاد ثانیہ سعید، شاہد شفاعت، شیما کرمانی، خالد احمد ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میرے ساتھی دوست احتشام الدین، سیفی حسن ان سب نے مل کر مجھے اداکار بنانے کی کوشش کی اور میں بن گیا، مجھے انڈسٹری میں تقریباً 22 سال ہوگئے ہیں۔

سلیم معراج نے بتایا کہ اداکاری میں اچانک آگیا، ثانیہ اور شاہد شفاعت سے ملاقات ہوئی تھی انہوں نے کہا کہ تھیٹر میں اداکاری کروگے لیکن مجھے اس کا کچھ پتا نہیں تھا، اداکاری کا یہ پتا تھا کہ فلم اور ٹی وی پر ہوتی ہے خیر انہوں نے تھیٹر کی ورکشاپ کروائی اور میں اداکار بن گیا۔

انہوں نے کہا کہ لوگ اداکاری کی تعریف کرتے ہیں لیکن پازیٹو کردار بھی ہوتے ہیں لوگوں لو لگتا ہے کہ یہ ولن کا کردار ہے۔

اس سے قبل ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ پتا نہیں مجھے سمجھ نہیں آتا کہ نواز الدین صدیقی سے میرا موازنہ ہے یا نہیں، وجے راز، عرفان خان مرحوم اور بے تحاشہ اداکار ہیں ان سے موازنہ نہیں کیا جاتا۔

سلیم معراج کا کہنا تھا کہ اس طرح کے اداکار کا میتھڈ ایک جیسا ہوتا ہے، جب میں پاسپورٹ بنوانے گیا لائن میں لگا تھا اس زمانے میں پاکستان میں بجرنگی بھائی جان فلم لگی تھی، وہ مجھے کہنے لگی کہ دیکھ لو یہ رات کو فلم میں تھا ناں نواز الدین صدیقی وہ ہے۔

اداکار کا کہنا تھا کہ وہ سلیم معراج کو نہیں پہچان رہی تھیں وہ کہہ رہی تھیں کہ نواز الدین صدیقی کھڑا ہے۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow