مشہور برانڈ کے پیزا میں ’چھری کا ٹکڑا‘ دیکھ کر شہری حیران
بھارت میں معروف پیزا کمپنی کے پیزے سے چھری کا ٹکڑا نکل آنے پر شہری حیران رہ گیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق معروف کمپنی سے شہری نے پیزا آرڈر کیا جب اس نے پیزا کھانے کے لیے ڈبہ کھولا تو اس میں چھری کا ٹکڑا پیوست دیکھ کر اس کی حیرت کی انتہا نہ […]
بھارت میں معروف پیزا کمپنی کے پیزے سے چھری کا ٹکڑا نکل آنے پر شہری حیران رہ گیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق معروف کمپنی سے شہری نے پیزا آرڈر کیا جب اس نے پیزا کھانے کے لیے ڈبہ کھولا تو اس میں چھری کا ٹکڑا پیوست دیکھ کر اس کی حیرت کی انتہا نہ رہی۔
پمپری چنچواڑ کے رہائشی ارون کاپسے نے جمعے کو اسپائن روڈ کے جے گنیش امپائر کے مین آؤٹ لیٹ سے 596 روپے کا پیزا آرڈر کیا تھا۔
جب کاپسے نے محسوس کیا کہ تیز چیز اسے چبھ رہی ہے، پیزے میں بند چاقو کٹر کا ایک ٹکڑا نکلا۔
انہوں نے کہا کہ میں شدید زخمی ہوسکتا تھا اور یہ ایک انتہائی پریشان کن تجربہ تھا۔
شہری نے فوری طور پر آؤٹ لیٹ منیجر سے رابطہ کیا جس نے ابتدائی طور پر دعوؤں کو مسترد کیا تاہم کٹر پیس کے ثبوت کے طور پر ایک تصویر ملنے کے بعد منیجر ان کی رہائشگاہ پہنچے۔
کاپسے کے مطابق منیجر نے بعد میں غلطی کا اعتراف کیا اور اسے سوشل میڈیا پر شیئر کرنے سے روکنے کی کوشش کی اور مبینہ طور پر اسے پیزا کے لیے پیسے چارج نہ کرنے کی پیشکش کی۔
انہوں نے کہا کہ آؤٹ لیٹ سے پیزا خریدنے سے گریز کریں اس کی طرح کی لاپرواہی کو برداشت نہیں کیا جاسکتا۔
منیجر نے صورتحال کو سنگینی کو تسلیم کرتے ہوئے معذرت کی اور تسلیم کیا کہ یہ ٹکڑا درحقیقت چاقو کاٹنے والے کا حصہ تھا۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟