سلمان خان کو قتل کی دھمکی کیوں دی؟ گرفتار نغمہ نگار کا دلچسپ انکشاف
ممبئی پولیس نے بالی وڈ سُپر اسٹار سلمان خان کو قتل کی دھمکی دینے اور 5 کروڑ روپے بھتہ مانگنے کی جرم میں نوجوان نغمہ نگار کو گرفتار کر لیا۔ انڈین میڈیا کے مطابق ریاست کرناٹک سے تعلق رکھنے والا نغمہ نگار پاشا چاہتا تھا کہ سلمان خان کی فلم کیلیے اس کا لکھا گانا […]
ممبئی پولیس نے بالی وڈ سُپر اسٹار سلمان خان کو قتل کی دھمکی دینے اور 5 کروڑ روپے بھتہ مانگنے کی جرم میں نوجوان نغمہ نگار کو گرفتار کر لیا۔
انڈین میڈیا کے مطابق ریاست کرناٹک سے تعلق رکھنے والا نغمہ نگار پاشا چاہتا تھا کہ سلمان خان کی فلم کیلیے اس کا لکھا گانا مشہور ہو جائے۔
ممبئی ٹریفک پولیس کی واٹس ایپ ہیلپ لائن کو 7 نومبر 2024 کو متعدد پیغامات موصول ہوئے تھے جن میں کہا گیا تھا کہ ’میرا تعلق بشنوئی گینگ سے ہے۔ اگر سلمان خان نے 5 کروڑ روپے ادا نہیں کیے تو اسے قتل کر دیا جائے گا اور ساتھ ’میں سکندر ہوں‘ کے مصنف کو بھی مار ڈالیں گے‘۔
پولیس کو پتا چلا کہ وینکٹیش نارائن کے فون پر واٹس ایپ انسٹالیشن کا OTP موصول ہوا ہے۔ نارائن نے پولیس کو بتایا کہ 3 نومبر کو ایک اجنبی نوجوان فون کال کرنے کیلیے مجھ سے فون مانگا تھا۔
تحقیقات میں پتا چلا کہ ملزم نے او ٹی پی حاصل کرنے کیلیے نارائن کے موبائل نمبر کا استعمال کر کے اپنے موبائل پر واٹس ایپ انسٹال کیا تھا۔
اس کے بعد کرائم برانچ کی ٹیم نے رائچور کے قریب مناوی گاؤں سے پاشا کو گرفتار کیا۔ پولیس کے مطابق ملزم ’میں سکندر ہوں‘ گانے کا مصنف ہے جو گیت کی مشہوری چاہتا تھا اور اسی لیے اس نے سلمان خان جیسی نامور شخصیت کو دھمکی دی۔
پاشا کو ممبئی لایا کر مزید تفتیش کیلیے ورلی پولیس کے حوالے کیا گیا۔ ممبئی ٹریفک پولیس ہیلپ لائن کو حالیہ مہینوں میں سلمان خان کیلیے چار دھمکی آمیز پیغامات موصول ہوئے۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟