بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ کیلیے پاکستانی اسکواڈ کا اعلان
بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ کے لیے پاکستان کے 16 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا گیا ہے نثار علی ٹیم کی قیادت کریں گے۔ چوتھا بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ رواں ماہ 23 نومبر سے 3 دسمبر تک پاکستان میں کھیلا جائے گا۔ میگا ایونٹ کے لیے پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل نے 16 رکنی اسکواڈ کا […]
بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ کے لیے پاکستان کے 16 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا گیا ہے نثار علی ٹیم کی قیادت کریں گے۔
چوتھا بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ رواں ماہ 23 نومبر سے 3 دسمبر تک پاکستان میں کھیلا جائے گا۔ میگا ایونٹ کے لیے پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل نے 16 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔ نثار علی ٹیم کے قیادت کریں گے جب کہ بدر منیر ان کے نائب ہوں گے۔
اسکواڈ ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔
نثار علی (کپتان)، بدر منیر (نائب کپتان)، ظفر اقبال، محمد ادریس سلیم، محمد شاہ زیب، فخر عباس، محمد آصف، محمد سلمان، بابر علی، نعمت اللہ، ہارون خان، محمد صفدر، کامران اختر، اکمل حیات ناصر، طلحہٰ اقبال اور مطیع اللہ۔
ان کے علاوہ محمد ایاز، معین اسلم اور محمد راشد کو ریزرو کھلاڑیوں کے طور پر رکھا گیا ہے۔
ٹیم آفیشلز میں ہیڈ کوچ محمد جمیل، اسسٹنٹ کوچ مسعود جان، ٹیم منیجر ملک ابرار حسین اور اسسٹنٹ منیجر نوید حسین عباسی شامل ہیں۔
چیئرمین سید سلطان شاہ کے مطابق سینیئرز کے ساتھ نئے کھلاڑیوں کو بھی موقع دیا گیا ہے، امید ہے کہ ٹیم قوم کی توقعات پر پورا اترے گی۔
واضح رہے کہ قومی ٹیم اپنا پہلا میچ 23 نومبر کو جنوبی افریقہ کے خلاف لاہور میں کھیلے گی۔ بھارت ٹورنامنٹ کا دفاعی چیمپئن ہے۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟