پاکستان ویمنز کی پہلی کامیابی، ویسٹ انڈیز کو چوتھے ٹی 20 میں شکست دیدی

پاکستان ویمنز ٹیم نے چوتھے ٹی 20 میں ویسٹ انڈیز کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر پہلی کامیابی حاصل کرلی۔ کراچی میں کھیلے گئے چوتھے ٹی 20 میں پاکستان ویمنز ٹیم نے ویسٹ انڈیز کی جانب سے دیا جانے والا 85 رنز کا ہدف 16.3 اوورز میں باآسانی دو وکٹوں کے نقصان پر حاصل […]

 0  4
پاکستان ویمنز کی پہلی کامیابی، ویسٹ انڈیز کو چوتھے ٹی 20 میں شکست دیدی

پاکستان ویمنز ٹیم نے چوتھے ٹی 20 میں ویسٹ انڈیز کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر پہلی کامیابی حاصل کرلی۔

کراچی میں کھیلے گئے چوتھے ٹی 20 میں پاکستان ویمنز ٹیم نے ویسٹ انڈیز کی جانب سے دیا جانے والا 85 رنز کا ہدف 16.3 اوورز میں باآسانی دو وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

پاکستان کی جانب سے اوپنر عائشہ ظفر نے 42 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، گل فیروزہ 21 رنز بنا کر نمایاں رہیں۔

سدرہ امین 15 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئیں، منیبہ علی کو 8 رنز پر فلیچر نے آؤٹ کیا۔

اس سے قبل ویسٹ انڈیز ویمنز نے پاکستان کو جیت کے لیے 85 رنز کا ہدف دیا تھا، اور پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 84 رنز بنائے تھے۔

کیمپ بیل 26، زائیدہ جیمز 19 اور جینیلیا 10 رنز بنا کر آؤٹ ہوئیں۔

پاکستان کی جانب سے سعدیہ اقبال اور کپتان ندا ڈار نے تین، تین وکٹیں حاصل کیں، نشرح سندھو اور رامین شمیم نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow