سلمان خان کو قتل کی دھمکی دینے والا کون ہے؟ جان کر حیران رہ جائیں گے

بالی ووڈ کے سپر اسٹار اداکار سلمان خان کو جان سے مارنے کی دھمکی دینے والے شخص کو پولیس نے راجستھان سے گرفتار کرلیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بالی ووڈ اداکار سلمان خان کو جان سے مارنے کی دھمکی دینے کے الزام میں 32 سالہ بھیکھا رام کو راجستھان سے گرفتار کرکے مہاراشٹرا پولیس […]

 0  1

بالی ووڈ کے سپر اسٹار اداکار سلمان خان کو جان سے مارنے کی دھمکی دینے والے شخص کو پولیس نے راجستھان سے گرفتار کرلیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بالی ووڈ اداکار سلمان خان کو جان سے مارنے کی دھمکی دینے کے الزام میں 32 سالہ بھیکھا رام کو راجستھان سے گرفتار کرکے مہاراشٹرا پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ملزم کی شناخت بھیکھا رام کے نام سے ہوئی ہے جسے وکرم کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، ملزم ڈیڑھ ماہ قبل ہاویری منتقل ہونے سے قبل کرناٹک کے مختلف مقامات پر قیام پذیر تھا۔

راجستھان پولیس ملزم نے ممبئی پولیس کے کنٹرول روم کو فون کرکے سلمان خان کو جان سے مارنے کی دھمکی دی تھی، ملزم یومیہ اجرت پر کام کرنے والا ہے اور گینگسٹر لارنس بشنوئی کا مداح ہونے کا دعویٰ کررہا ہے۔

راجستھان پولیس کا مزید کہنا ہے کہ یہ بیان ملزم نے دیا لیکن اس سے تفصیلی پوچھ گچھ اور مزید تفتیش ممبئی پولیس کرے گی، ہماری ٹیم نے ملزم کو گرفتار کر کے ممبئی پولیس کے حوالے کر دیا ہے۔

واضح رہے کہ 31 اکتوبرکو ممبئی پولیس نے سلمان خان کو 2 کروڑ تاوان اور قتل کی دھمکیاں دینے والے ملزم کو گرفتار کیا تھا جبکہ اس گرفتاری سے 2 روز قبل بھی بالی وڈ اسٹار سلمان خان کو قتل کی دھمکیاں دینے والے 20 سالہ نوجوان کو ریاست اترپردیش کے شہر نوائیڈہ سے گرفتار کیا گیا تھا جس نے مرحوم بابا صدیقی کے بیٹے ذیشان صدیقی کو بھی دھمکیاں دی تھیں۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow