ثانیہ مرزا نے بیٹے کی سالگرہ کیسے اسپیشل بنائی؟ ویڈیو وائرل

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک کی سابقہ اہلیہ اور سابق بھارتی ٹینس کھلاڑی ثانیہ مرزا نے اپنے اکلوتے بیٹے اذہان مرزا ملک کی سالگرہ کو اسپیشل بناتے ہوئے ٹینس کے بجائے فٹبال تھیم کا انتخاب کیا۔ سابق بھارتی ٹینس کھلاڑی ثانیہ مرزا کھیل کی دنیا کا ایک ایسا نام ہیں جنہیں نہ […]

 0  1

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک کی سابقہ اہلیہ اور سابق بھارتی ٹینس کھلاڑی ثانیہ مرزا نے اپنے اکلوتے بیٹے اذہان مرزا ملک کی سالگرہ کو اسپیشل بناتے ہوئے ٹینس کے بجائے فٹبال تھیم کا انتخاب کیا۔

سابق بھارتی ٹینس کھلاڑی ثانیہ مرزا کھیل کی دنیا کا ایک ایسا نام ہیں جنہیں نہ صرف ٹینس سے لگاؤ رکھنے والے بلکہ شائقین کرکٹ بھی جانتے ہیں اور اسکی وجہ انکی پاکستانی کرکٹر شعیب ملک سے شادی تھی۔

پاکستانی کرکٹر شعیب ملک سے سابق بھارتی ٹینس کھلاڑی نے سال 2010 میں محبت کی شادی کی تھی جن سے ان کا ایک بیٹا اذہان مرزا ملک 2018 میں دنیا میں آیا۔

خوبصورت جوڑے کی شادی 13 سال چلنے کے بعد 2023 میں اختتام پذیر ہوگئی اور شعیب ملک نے رواں سال کے آغاز پر پاکستانی اداکارہ ثناء جاوید سے شادی کرلی۔

ثانیہ نے رواں سال اذہان مرزا کی چھٹی سالگرہ منائی اور پہلے تصاویر اور پھر خاص پارٹی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Sania Mirza (@mirzasaniar)

اُنہوں نے اپنے کی سالگرہ دبئی کے ‘ریئل میڈرڈ ورلڈ’ میں منائی جہاں اذہان مرزا ملک اپنے دوستوں کے ساتھ فٹبال کھیلنے میں مصروف دکھائی دیئے۔

’جائے نماز پر اللّٰہ کے سامنے رونا۔۔۔‘ ثانیہ مرزا کی معنی خیز انسٹا اسٹوری

پوسٹ کے کیپشن میں سابقہ ٹینس اسٹار کا کہنا تھا کہ ‘ لڑکے، فٹبال اور سالگرہ، اذہان کیلئے پرفیکٹ سالگرہ’۔مداحوں کی بڑی تعداد اذہان کو پوسٹ کے کمنٹ سیکشن میں سالگرہ کی ڈھیروں مبارکباد دیتی ہوئی نظر آرہی ہے۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow