سعودی عرب : انتہائی جدید اور خوبصورت تیرتے ہوئے ولاز
ریاض : سعودی عرب میں اپنی بوعیت کا پہلا جدید اور انتہائی خوبصورت شیبارا ریزورٹ اگلے ماہ سے عوام کیلئے کھول دیا جائے گا۔ اس ریزورٹ کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں 73 حیرت انگیز اور غیر معمولی تیرتے ہوئے اور ساحل سمندر کے ولاز موجود ہیں جو دیکھنے والوں کو اپنے سحر […]
ریاض : سعودی عرب میں اپنی بوعیت کا پہلا جدید اور انتہائی خوبصورت شیبارا ریزورٹ اگلے ماہ سے عوام کیلئے کھول دیا جائے گا۔
اس ریزورٹ کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں 73 حیرت انگیز اور غیر معمولی تیرتے ہوئے اور ساحل سمندر کے ولاز موجود ہیں جو دیکھنے والوں کو اپنے سحر میں مبتلا کردیتے ہیں۔
سعودی عرب کی ریڈ سی انٹرنیشنل نامی کمپنی دنیا بھر میں قابل تجدید سیاحت کے سب سے زیادہ اہم منصوبوں کی ڈویلپر ہے جس نے پرتعیش شیبارا ریزورٹ کو کھولنے کا اعلان کردیا ہے۔
کمپنی ترجمان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ شیبارا ریزورٹ بحیرہ احمر میں چوتھا ریزورٹ ہے جو مکمل تیاری کے بعد اگلے ماہ نومبر سے سیاحوں کیلئے کھول دیا جائے گا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بحیرہ احمر کے خوبصورت ساحل پر شیبارا کے چمکتے ہوئے 73 تیرتے ولاز پانی کے اوپر اور ساحل سمندر پر تیر رہے ہیں، ان کا منفرد ڈیزائن دیکھ کر ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے فیروزی سمندری پانیوں پر موتیوں کے ہار رکھے ہوں۔
کمپنی کا یہ منصوبہ یہاں آنے والوں کو منفرد اور ناقابل فراموش مناظر سے روشناس کرائے گا جو سعودی عرب کی مہمان نوازی اور سخاوت کی اقدار کی عکاسی کرتے ہیں۔
سرکلر اسٹینلیس اسٹیل کے تیرتے ولاز قدرتی ماحول اور پھلتے پھولتے مرجان کی چٹانوں کو مجسم کر رہے ہیں اور سمندر کے نیچے پانی، آسمان اور حیرت انگیز سمندری زندگی کی خوبصورت عکاسی ہو رہی ہے۔
ریڈ سی انٹرنیشنل کمپنی کا یہ منفرد منصوبہ ساحل سے 25 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے، بحیرہ احمر کے بین الاقوامی ہوائی اڈے سے 30سے 40 منٹ کے سفر یا 30 منٹ کی سمندری جہاز کی پرواز کے ذریعے اس تک پہنچا جاسکتا ہے۔ یہ ویران مقام اپنے منفرد جغرافیائی محل وقوع کی وجہ سے سال بھر معتدل درجہ حرارت رکھتا ہے۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟