فخرزمان ٹیم میں ہوں گے یا نہیں؟ محسن نقوی کا اہم بیان

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا ٹیم سے ڈراپ ہونے والے فخر زمان سے متعلق اہم بیان آگیا۔ لاہور میں صحافیوں سے غیررسمی گفتگو میں انہوں نے کہا کہ فخر زمان ٹیم میں ہو گا یا نہیں یہ سلیکشن کمیٹی بتائے گی میں نے کسی کھلاڑی کا نہیں کہا کہ اس کو رکھیں یا […]

 0  1

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا ٹیم سے ڈراپ ہونے والے فخر زمان سے متعلق اہم بیان آگیا۔

لاہور میں صحافیوں سے غیررسمی گفتگو میں انہوں نے کہا کہ فخر زمان ٹیم میں ہو گا یا نہیں یہ سلیکشن کمیٹی بتائے گی میں نے کسی کھلاڑی کا نہیں کہا کہ اس کو رکھیں یا اس کو نہیں۔

محسن نقوی نے واضح کیا کہ کسی پلیئرکی سلیکشن میں دخل اندازی نہیں کرتا۔

ہیڈکوچ گیری کرسٹن کے استعفے متعلق انہوں نے کہا کہ ہم نےگیری کرسٹن سےمعاہدہ نہیں توڑا جب کہ عاقب جاوید کے حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں ہوا، پانچ چھ  لوگوں سےکوچنگ سے متعلق  بات چل رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس کئی عہدے خالی ہیں ان پر بندے رکھنے ہیں چیمپئنز ٹرافی کیلئے دعا کریں ان شااللہ ٹرافی پاکستان آئےگی اور بے فکر رہیں تمام ٹیمیں چیمپئنز ٹرافی کھیلنے پاکستان آئیں گی۔

علاوہ ازیں آسٹریلیا کے اہم دورے پر روانگی سے قبل اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کے نومنتخب کپتان محمد رضوان نے کہا کہ آسٹریلیاکی کنڈیشن سب کیلئے ٹف رہی ہے، کنڈیشنز کو مدنظر رکھ کرعاقب جاوید کی مشاورت سے اسکواڈ تیار کیا، فخر زمان ہمارے بہترین کھلاڑی ہیں۔

انھوں نے کہا کہ میرے آنے سے ٹیم میں تبدیلی آجائے گی ایسا فوری ممکن نہیں، پاکستان ٹیم میں زیادہ ترنوجوان کھلاڑیوں کوموقع دیا اور نتائج اچھے رہے۔

وائٹ بال کپتان نے کہا کہ ہم نے کنڈیشن کے مطابق کھلاڑیوں کو موقع دیا ہے، آسٹریلیا اور زمبابوے ٹور کو مدنظر رکھتے ہوئے ہم نے چیمپینز ٹرافی کی تیاری کرنا ہے۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow