سمندری طوفان: بھارتی ٹیم کی وطن روانگی میں مزید تاخیر
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 کی فاتح بھارتی کرکٹ ٹیم کی وطن روانگی بارباڈوس میں سمندری طوفان کے باعث مزید تاخیر کا شکار ہوگئی ہے۔ بھارتی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ بھارتی ٹیم نے مقامی وقت کے مطابق شام کو خصوصی طیارے سے روانہ ہونا تھا لیکن طیارے کی روانگی میں مزید چند […]
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 کی فاتح بھارتی کرکٹ ٹیم کی وطن روانگی بارباڈوس میں سمندری طوفان کے باعث مزید تاخیر کا شکار ہوگئی ہے۔
بھارتی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ بھارتی ٹیم نے مقامی وقت کے مطابق شام کو خصوصی طیارے سے روانہ ہونا تھا لیکن طیارے کی روانگی میں مزید چند گھنٹے کی تاخیر ہوگئی ہے۔
میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ بھارتی ٹیم نے بدھ کی رات پونے 8 بجے دہلی پہنچنا تھا تاہم ٹیم کے اب جمعرات کی صبح چار سے پانچ بجے تک پہنچنے کا امکان ہے۔
بھارتی کرکٹ بورڈ نے اپنی فاتح ٹیم کے لیے خصوصی طیارے کا اہتمام کیا ہے، اس کے علاوہ 20 سے زائد صحافیوں کو بھی چارٹرڈ فلائٹ سے وطن روانگی کی پیشکش کی گئی ہے۔
کوہلی کو خراب فارم پر ٹیم سے نکالنے کی بات پر دھونی نے کسے کھری کھری سنائی؟َ
واضح رہے کہ سمندری طوفان کے سبب بھارتی ٹیم کا بارباڈوس میں قیام طویل ہوگیا ہے۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟