سدھو کو کس اداکارہ پر ’کرش‘ تھا؟ ہربھجن سنگھ نے بتا دیا

سابق بھارتی کرکٹر ہربھجن سنگھ نے نوجوت سنگھ سدھو کرش کے راز سے پردہ اٹھا دیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق دی گریٹ انڈین کپل شو میں میزبان کپل شرما نے نوجوت سنگھ سدھو اور ہربھجن سنگھ خوش آمدید کہا اور اس دوران کرکٹرز کی اہلیہ نوجوت کور اور گیتا بسرا بھی موجود تھیں۔ کپل […]

 0  0

سابق بھارتی کرکٹر ہربھجن سنگھ نے نوجوت سنگھ سدھو کرش کے راز سے پردہ اٹھا دیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق دی گریٹ انڈین کپل شو میں میزبان کپل شرما نے نوجوت سنگھ سدھو اور ہربھجن سنگھ خوش آمدید کہا اور اس دوران کرکٹرز کی اہلیہ نوجوت کور اور گیتا بسرا بھی موجود تھیں۔

کپل شرما نے ہربھجن اور گیتا بسرا کی شادی کا حوالہ دیتے ہوئے سدھو سے پوچھا کہ کرکٹرز اور فلم انڈسٹری کے درمیان ہمیشہ ایک اچھا رشتہ رہا ہے، آپ کو کبھی کسی سے محبت کیوں نہیں ہوئی؟

اس پر ہربھجن سنگھ نے سدھو سے متعلق دلچسپ واقعہ سناتے ہوئے کہا کہ ’ہم پونے میں میچ کھیل رہے تھے ان دنوں کرشمہ کپور کا گانا ’سندرا سندرا‘ ریلیز ہوا تھا۔ سندیپ شرما بولنگ اینڈ پر موجود تھے، سدھو ایک چوکے کے بعد اٹھے اور اس کو بولے ’لو لو (کرشمہ کپور) بڑی خوبصورت ہے بیٹے۔‘ کیونکہ پاجی کو کرشمہ کپور بہت پسند تھی۔

سدھو نے اعتراف کیا اور کہا کہ ’چلو میں مان لیتا ہوں، ٹھیک ہے۔‘ سدھو کی اہلیہ نے بھی لقمہ دیا اور کہنے لگیں انہیں مادھوری ڈکشت پر بھی کرش تھا، یہ ان کا نام لے کر مجھے چڑاتے تھے۔

واضح رہے کہ نوجوت سنگھ سدھو دی گریٹ انڈین لافٹر چیلنج میں جج کے فرائض انجام دے چکے ہیں۔

سدھو 2013 میں کپل کامیڈی شو میں مہمان خصوصی طور پر مدعو ہوئے تھے، ارچنا پوران سنگھ کے پلوامہ حملے پر متنازع بیان کے بعد سدھو کو شو میں شامل کیا گیا تھا۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow