سدرہ نیازی کا شادی شدہ ہونے کا اعتراف
شوبز انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ سدرہ نیازی نے شادی شدہ ہونے کا اعتراف کرکے مداحوں کو حیران کردیا۔ اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’سکون‘ میں ’شانزے‘ کا کردار نبھانے والی اداکارہ سدرہ نیازی نے حال ہی میں ایک ویب شو میں شادی شدہ ہونے کا اعتراف کیا۔ اداکارہ نے کہا کہ بہت […]
شوبز انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ سدرہ نیازی نے شادی شدہ ہونے کا اعتراف کرکے مداحوں کو حیران کردیا۔
اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’سکون‘ میں ’شانزے‘ کا کردار نبھانے والی اداکارہ سدرہ نیازی نے حال ہی میں ایک ویب شو میں شادی شدہ ہونے کا اعتراف کیا۔
اداکارہ نے کہا کہ بہت سے لوگوں کو یہ بات نہیں معلوم کہ میں شادی شدہ ہوں تو کافی لوگ تنگ بھی کرتے ہیں لیکن میں اپنی زندگی میں خوش ہوں تو میں اس طرح کے لوگوں کو نظر انداز کردیتی ہوں۔
اداکارہ سدرہ نیازی نے بتایا کہ انہیں صرف دال چاول بنانے آتے ہیں، اور شوہر ہر حال میں ان کا ساتھ دیتے ہیں۔
احسن خان نے اداکارہ سے کم عمری میں شادی کرنے پر سوال کیا تو اداکارہ نے کہا کہ انہیں کم عمری میں شادی کرنے کا کوئی پچھتاوا نہیں ہے۔
انہوں نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے بتایا کہ سوشل میڈیا پر بہت سے لوگ ایسے ہیں جو اپنی حدود بھول جاتے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ مجھے دوسروں کے ساتھ زیادہ گُھلتی ملتی نہیں تھی اس لیے جب میں نے اداکاری کرنا شروع کی تو میری فیملی اور سُسرالی رشتہ داروں کے لیے یہ بات بہت حیران کن تھا لیکن سب نے میرے کام کو سراہا ہے۔
واضح رہے کہ سدرہ نیازی نے حال ہی میں اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’سکون‘ میں اداکاری کے جوہر دکھائے تھے جبکہ دیگر کاسٹ میں ثنا جاوید، احسن خان، عتیقہ اوڈھو، عثمان پیرزادہ ودیگر شامل تھے۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟