سانپ کو انتہائی مہارت سے بوتل میں بند کرنے کی ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوری ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک شخص انتہائی مہارت کے ساتھ سانپ کو پلاسٹک کی بوتل میں بند کررہا ہے۔ انٹرنیٹ ہال آف فیم کے نام سے ایک صفحہ کے ذریعے X پر پوسٹ کئے گئے مختصر کلپ کو اب تک تقریباً 3ملین کے قریب لوگ […]
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوری ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک شخص انتہائی مہارت کے ساتھ سانپ کو پلاسٹک کی بوتل میں بند کررہا ہے۔
انٹرنیٹ ہال آف فیم کے نام سے ایک صفحہ کے ذریعے X پر پوسٹ کئے گئے مختصر کلپ کو اب تک تقریباً 3ملین کے قریب لوگ دیکھ چکے ہیں۔
یہ کام اتنا آسان نہیں تھا جسے اس باکمال شخص نے انتہائی مہارت کے ساتھ مکمل کیا، وہ آہستہ آہستہ ثابت قدمی سے سانپ کو بوتل میں بند کرنے میں کامیاب ہوگیا۔
man catches snake in plastic jar pic.twitter.com/meekqHQIAF
— internet hall of fame (@InternetH0F) April 15, 2024
اس دوران سانپ نے اس پر حملہ کرنے کی کوشش کی لیکن سانپ اپنی کوشش میں ناکام رہا، سانپ کا سر بوتل کے اندر دھکیلنے کے بعد اس نے آہستہ آہستہ اس کی دم کو جار میں دھکیل دیا اور بوتل کو بند کردیا۔
اس دوران قریب کھڑے لوگ کافی بے چین دکھائی دیئے، کیونکہ وہ اس کے انتظار میں تھے کہ سانپ کیسے قابو میں آئے گا۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟