سابق کپتانوں نے بابر، شاہین اور رضوان میں تلخیاں دور کروانے کی ٹھان لی

قومی ٹیم کے دو سابق کپتانوں نے بابر اعظم، محمد رضوان اور شاہین آفریدی کے درمیان تلخیاں دور کروانے کی ٹھان لی۔ اے آر وائی نیوز کے مطابق دو سابق کپتانوں نے شاہین، بابر اور رضوان سے رابطے کیے ہیں، شاہین کی وطن واپسی پر سابق کپتان کے گھر میں تینوں کی ملاقات کروائی جائے […]

 0  4
سابق کپتانوں نے بابر، شاہین اور رضوان میں تلخیاں دور کروانے کی ٹھان لی

قومی ٹیم کے دو سابق کپتانوں نے بابر اعظم، محمد رضوان اور شاہین آفریدی کے درمیان تلخیاں دور کروانے کی ٹھان لی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق دو سابق کپتانوں نے شاہین، بابر اور رضوان سے رابطے کیے ہیں، شاہین کی وطن واپسی پر سابق کپتان کے گھر میں تینوں کی ملاقات کروائی جائے گی۔

ٹی 20 ورلڈ کپ میں ناکامی پر کوچ گیری کرسٹن کی رپورٹ میں تہلکہ خیز انکشافات سامنے آئے تھے۔

ہیڈ کوچ نے سینئر کھلاڑیوں میں اختلافات اور کچھ کھلاڑیوں کی غیر سنجیدگی کی نشاندہی کی تھی۔

اس سے قبل شاہین شاہ آفریدی کی ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 سے قبل پاکستان کے دورہ انگلینڈ کے دوران محمد یوسف کے ساتھ جھگڑے کی خبریں سامنے آئی تھیں۔

ذرائع کا بتانا تھا کہ کوچز اور انتظامیہ نے حالیہ دورے کے دوران شاہین آفریدی کے رویے کی شکایت چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سے کی تھی۔

شاہین آفریدی نے محمد یوسف کے ساتھ سخت الفاظ کا تبادلہ کیا تھا لیکن بعد میں ان سے معذرت بھی کرلی تھی۔

ٹیم مینجمنٹ ذرائع نے اس بات کی تصدیق کی تھی کہ یہ مسئلہ "ہیٹ آف دی مومنٹ” تھا اور اسے فوری طور پر حل کر لیا گیا تھا اور اس کے بارے میں رپورٹ کرنے کے لیے کچھ نہیں تھا۔

ذرائع کا بتانا تھا کہ جب شاہین ہیڈنگلے میں نیٹ میں بولنگ کررہے تھے تو محمد یوسف نے ان کی نوبال کی طرف اشارہ کیا تھا تو شاہین نے کہا کہ بولنگ کرنے دیں بیچ میں نہ بولیں۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow