زینب جمیل کے شوہر کا پاسپورٹ اور شناختی کارڈ بلاک
لاہور: ڈیفنس کے علاقے میں ماڈل و اداکارہ زینب جمیل پر حملے کے معاملے میں شوہر محمد جمیل کا پاسپورٹ اور شناختی کارڈ بلاک کر دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق پولیس کی جانب سے درخواست ملنے پر ایف آئی اے نے کارروائی کرتے ہوئے پاسپورٹ اور شناختی کارڈ بلاک کیا۔ پولیس نے اداکارہ کے شوہر […]
لاہور: ڈیفنس کے علاقے میں ماڈل و اداکارہ زینب جمیل پر حملے کے معاملے میں شوہر محمد جمیل کا پاسپورٹ اور شناختی کارڈ بلاک کر دیا گیا۔
ذرائع کے مطابق پولیس کی جانب سے درخواست ملنے پر ایف آئی اے نے کارروائی کرتے ہوئے پاسپورٹ اور شناختی کارڈ بلاک کیا۔
پولیس نے اداکارہ کے شوہر کو مقدمےمیں گنہگار قرار دیتے ہوئے حملے کے مقدمے میں جمیل کی ضمانت خارج کر دی۔ ملزم محمدجمیل سے متعلق ایئرپورٹ حکام کو بھی آگاہ کر دیا گیا ہے۔
ایڈیشنل سیشن جج نے عدم پیشی پر زینب کے شوہر کی ضمانت خارج کی تھی جب کہ ملزم کا وکیل بھی عدالت میں پیش نہیں ہوا تھا۔
پولیس نے زینب جمیل پر قاتلانہ حملے میں ملوث 5 ملزمان کو گرفتار کیا ہے۔ ترجمان پولیس کے مطابق ملزمان میں ضیاء الرحمٰن، جاوید اقبال، عادل، طیب اور رضا شامل ہیں۔
ڈی آئی جی آپریشنز لاہور کی طرف سے زینب جمیل حملے کے ملزمان کی گرفتاری کے لیے ایس پی کینٹ کو اسپیشل ٹاسک دیا گیا تھا۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟