زلزلے سے پہلے 3300 فٹ گہرائی میں رہنے والی سمندری مخلوق نکل آئی

تائیوان میں خوفناک زلزلے سے قبل 3300 فٹ گہرائی میں رہنے والی عجیب و غریب سمندری مخلوق نکل آئی۔ اورفش عام طور پر 3300 فٹ گہرائی میں رہتی ہے لیکن جاپانی ماہرین کا کہنا ہے کہ وہ اوتھلے پانیوں میں اس وقت نمودار ہوتی ہے جب کوئی زلزلہ آنے والا ہو۔ تائیوان کو 25 سال […]

 0  4
زلزلے سے پہلے 3300 فٹ گہرائی میں رہنے والی سمندری مخلوق نکل آئی

تائیوان میں خوفناک زلزلے سے قبل 3300 فٹ گہرائی میں رہنے والی عجیب و غریب سمندری مخلوق نکل آئی۔

اورفش عام طور پر 3300 فٹ گہرائی میں رہتی ہے لیکن جاپانی ماہرین کا کہنا ہے کہ وہ اوتھلے پانیوں میں اس وقت نمودار ہوتی ہے جب کوئی زلزلہ آنے والا ہو۔

تائیوان کو 25 سال کے سب سے بڑے زلزلے کا سامنا کرنے سے کچھ دیر پہلے یہ مچھلی فلپائن میں پکڑی گئی تھی۔

زلزلہ آنے سے تقریباً 30 گھنٹے قبل زلزلے کے مرکز سے تقریباً 900 میل جنوب میں کالنگگمان جزیرے کے قریب پایا گیا تھا۔

ماہی گیر کی کشی نے منگل کی دوہر بجے اس مچھلی کو پکڑا جس کا خیال ہے کہ یہ کوئی اتفاقی بات نہیں ہے اور توہم پرستی کے مطابق یہ برا شگون ہے۔

ماہی گیری کی کشتی کا مالک مسٹر کیون کا کہنا تھا کہ میرے پاس تین ماہی گیر سوار تھے۔ عملہ مچھلی کی قسم نہیں جانتا تھا کیونکہ انہوں نے اس مچھلی کو پہلی بار دیکھا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ عملہ مچھلی کو واپس اندر پھینکنے والا تھا لیکن میں نے انہیں روک دیا اور کہا کہ اسے ساحل پر لے آئیں۔

کیون نے بتایا کہ مچھلی تقریباً پانچ فٹ لمبی اور 15 کلو وزنی تھی۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow