شوبز میں آنے سے قبل مریم اور کلثوم نواز کے کپڑے تیار کرتی تھی، صبا فیصل

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ صبا فیصل نے موجودہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز اور ان کی مرحوم والدہ کلثوم نواز کے کپڑے تیار کرنے کا انکشاف کر کے سب کو حیران کر دیا۔ صبا فیصل نے ایک رمضان شو میں بتایا کہ شوبز کی دنیا میں قدم رکھنے سے قبل میری کپڑوں کی […]

 0  3
شوبز میں آنے سے قبل مریم اور کلثوم نواز کے کپڑے تیار کرتی تھی، صبا فیصل

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ صبا فیصل نے موجودہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز اور ان کی مرحوم والدہ کلثوم نواز کے کپڑے تیار کرنے کا انکشاف کر کے سب کو حیران کر دیا۔

صبا فیصل نے ایک رمضان شو میں بتایا کہ شوبز کی دنیا میں قدم رکھنے سے قبل میری کپڑوں کی فیکٹری تھی جس میں، میں مریم نواز اور کلثوم نواز کیلیے کپڑے تیار کرتی تھی۔

سینئر اداکارہ نے بتایا کہ انہیں کراچی منتقل ہونے کی وجہ سے فیکٹری بند کرنا پڑی۔

متعلقہ: نہیں چاہتی کوئی مجھے ’آنٹی‘ پکارے، صبا فیصل

انہوں نے بتایا کہ میں نے فیکٹری بند کرنے کیلیے 6 ماہ تک سوچ بچار کیا، اس کیلیے استخارہ کیا اور اللہ تعالیٰ سے رجوع کیا تاکہ بعد میں فیصلے پر پچھتاوا نہ ہو۔

صبا فیصل نے کہا کہ فیکٹری بند کرنے اور شوبز میں آنے کے بعد مجھے کبھی اپنے فیصلے پر پچھتاوا نہیں ہوا اور نہ ہی کبھی پیچھے مڑ کر دیکھا۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow