ریشماں کا گانا خراب کرنے پر عدنان صدیقی کی کریتی کے نئے ورژن پر شدید تنقید
بالی ووڈ اداکارہ کریتی سینون پر فلمایا گیا گانا دیکھنے کے بعد پاکستان کے معروف اداکار عدنان صدیقی نے اسے شدید تنقدید کا نشانہ بنایا ہے۔ نیٹ فلکس پر کریتی سینون کی آئندہ ریلیز ہونے والی فلم دو پتی کا نیا گانا ’انکھیاں دے کول‘ ریلز ہوا ہے جس نے ایک تنازع کھڑا کردیا ہے، […]
بالی ووڈ اداکارہ کریتی سینون پر فلمایا گیا گانا دیکھنے کے بعد پاکستان کے معروف اداکار عدنان صدیقی نے اسے شدید تنقدید کا نشانہ بنایا ہے۔
نیٹ فلکس پر کریتی سینون کی آئندہ ریلیز ہونے والی فلم دو پتی کا نیا گانا ’انکھیاں دے کول‘ ریلز ہوا ہے جس نے ایک تنازع کھڑا کردیا ہے، عدنان صدیقی نے اس پرانے گانے کے ریمیک کرنے کے عمل کو ’گھناؤنہ فریب‘ قرار دیا ہے۔
اداکار نے سوشل میڈیا پر اپنی مایوسی کا اظہار کیا، انھوں نے گانے میں موجود کریتی کی تصویر کے ساتھ ایک پوسٹ میں اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
عدنان صدیقی نے کہا کہ ’تقلید سے بندہ خوش ہوسکتا ہے لیکن اس وقت نہیں بالک بھی نہیں جب کسی افسانوی کلاسک گانے کا یہ حشر کیا جائے، برائے مہربانی ریشما جی اور انھوں نے اپنے پیچھے جو میراث چھوڑی ہے اس کا احترام کریں‘۔
انھوں نے مزید کہا کہ ان کی موسیقی اس چیز کی مستحق ہے کہ اس کے ساتھ وقار کا برتاؤ کیا جائے اسے صرف ایک اور گھٹیا رپ آف تک محدود نہیں کیا جاسکتا۔
اکھیان دے کول پاکستانی گلوکارہ ریشما کے مشہور لوک گیت کا ریمیک ہے جسے بڑے پیمانے پر تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے، بہت سے سوشل میڈیا صارفین نے بھی نئے گانے پر تنقید کی ہے۔
عدنان کی پوسٹ پر ایک شخص نے لکھا، ’یہ سب کہنے کے لیے آپ کا شکریہ، ریشماں جی کو عزت دینے کا کتنا فحش طریقہ ہے یہ‘۔
اکھیان دے کول کے ریمیکس گانے کو شلپا راؤ نے گایا ہے اور تنشک باغچی نے اسے کمپوز کیا ہے جبکہ گانے کو کوثر منیر نے لکھا ہے۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟