ریسٹورنٹ میں ماؤتھ فریشنر کھانے سے لوگوں کی زبانیں کٹ گئیں، دل دہلا دینے والی ویڈیو
نئی دہلی: بھارتی شہر گڑگاؤں کے ایک ریسٹورنٹ میں اس وقت بھیانک صورت حال پیدا ہوئی جب کھانا کھانے کے بعد لوگوں نے ماؤتھ فریشنر کھایا اور وہ خون کی قے کرنے لگے۔ سوشل میڈیا پر ایک دل دہلا دینے والی ویڈیو وائرل ہوئی ہے، جس میں ایک کیفے کا منظر ہے اور کچھ افراد […]
نئی دہلی: بھارتی شہر گڑگاؤں کے ایک ریسٹورنٹ میں اس وقت بھیانک صورت حال پیدا ہوئی جب کھانا کھانے کے بعد لوگوں نے ماؤتھ فریشنر کھایا اور وہ خون کی قے کرنے لگے۔
سوشل میڈیا پر ایک دل دہلا دینے والی ویڈیو وائرل ہوئی ہے، جس میں ایک کیفے کا منظر ہے اور کچھ افراد کھڑے خونی قے کر رہے ہیں، اور ان کی زبانیں کٹی ہوئی ہیں، بتایا جا رہا ہے کہ یہ واقعہ پیش آنے کے بعد پولیس نے کیفے کے منیجر کو گرفتار کر لیا ہے۔
یہ واقعہ 2 مارچ کو گڑگاؤں کے سیکٹر 90 میں واقع لافورسٹا کیفے میں پیش آیا، جس کے منیجر گگن دیپ کو پولیس نے منگل کو گرفتار کیا ہے، کیفے میں کئی دوستوں نے ڈنر کے بعد ’ماؤتھ فریشنر‘ کھایا، جس کے بعد وہ خونی قے کرنے لگے۔
Whatt ! This is Scary
5 people hospitalised after consuming mouth freshener at #Gurugram restaurant, experiencing vomiting & bleeding from the mouth
Incident at La Forestta Cafe in Sector 90. It looks they were served Dry Ice as Mouth Freshener. Gurugram Police files FIR… pic.twitter.com/DFjeq1GCJQ
— Ankita (Modi Ka Parivar) (@Cric_gal) March 5, 2024
شکایت کنندہ انکت کمار نے پولیس کو بتایا کہ وہ 2 مارچ کی شام کو اپنی بیوی نیہا سبروال اور دوستوں مانیکا، دیپک اروڑا اور ہمانی کے ساتھ کیفے گئے تھے، ڈنر کے بعد ریسٹورنٹ کے عملے نے انھیں ماؤتھ فریشنر دیا، جسے کھانے کے بعد ان کی طبیعت بگڑ گئی۔
انکت کمار نے کہا ماؤتھ فریشنر کھانے کے بعد انھیں خونی قے آنے لگی، منہ جلنے لگا اور زبان کٹ گئی، پتا نہیں کسی قسم کا تیزاب دیا گیا تھا، انھوں نے الزام لگایا کہ ریسٹورنٹ انتظامیہ اور عملے نے ان کی بگڑتی ہوئی حالت کے باوجود مدد نہیں کی، تحقیقات کے دوران پتا چلا کہ متاثرین کو ’ڈرائی آئس‘ (کاربن ڈائی آکسائیڈ کی ٹھوس شکل جو کولنگ ایجنٹ کے طور پر استعمال ہوتی ہے) دی گئی تھی جو کہ ایک جان لیوا تیزاب ہے۔
پولیس کے مطابق متاثرہ افراد کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟