10 سالہ بچے نے ہوم ورک میں مدد کیلئے پولیس کو کال کردی
ریاضی کے ہوم ورک کے سلسلے میں مدد حاصل کرنے کیلئے 10 سالہ بچے نے پولیس کو کال کردی، حکام بھی اس دلچسپ کال سے متاثر ہوگئے۔ امریکی ریاست وسکونسن میں واقع شوانو کاؤنٹی شیرف آفس میں 22 نومبر کو ایک دل کو چھونے والا واقعے سے آگاہ کیا، جس میں ایک دس سالہ بچے […]
ریاضی کے ہوم ورک کے سلسلے میں مدد حاصل کرنے کیلئے 10 سالہ بچے نے پولیس کو کال کردی، حکام بھی اس دلچسپ کال سے متاثر ہوگئے۔
امریکی ریاست وسکونسن میں واقع شوانو کاؤنٹی شیرف آفس میں 22 نومبر کو ایک دل کو چھونے والا واقعے سے آگاہ کیا، جس میں ایک دس سالہ بچے نے 911 پر کال کی، بچے نے کسی ہنگامی صورتحال کے حوالے سے نہیں بلکہ ریاضی (میتھس) ہوم ورک میں مدد حاصل کرنے کے لیے کال کی۔
شوانو کاؤنٹی شیرف جو کہ لوگوں کو محفوظ اور منظم ماحول فراہم کرنے سے متعلق قانون نافذ کرنے والا ذمہ دار ادارہ ہے، اس نے سوشل میڈیا پر بتایا کہ ہمارے ڈسپیچر کو 10سالہ لڑکے کی کال موصول ہوئی۔
بچے نے حیران کن طور پر اپنے ریاضی کے اسائنمنٹ میں مدد کرنے کی درخواست کی اور بتایا کہ اس کی فیملی میں کوئی بھی ریاضی میں مہارت نہیں رکھتا۔
ڈسپیچر کم کراؤس نے بچے کو بتایا کہ ہوم ورک کی پوچھ گچھ کے لیے 911 درست نمبر نہیں ہے، لیکن اس کے باوجود کم نے بچے کو مدد کرنے کی پیشکش کی۔
کم کے پاس کچھ وقت دستیاب تھا اس لیے اس نے پوچھا، کیا میں اس مسئلے میں آپ کی مدد کرسکتی ہوں؟’ بچے نے پھر ڈیسیمل پر مشتمل ایک پیچیدہ ریاضی کا مسئلہ پیش کیا، جسے حل کرنا مشکل تھا۔
شوانو کاؤنٹی شیرف آفس نے میڈیا کو بتایا کہ بچے کو ڈسپیچرنے کہا کہ ‘مجھے دیکھنے دو کہ کیا آپ کے گھر کے قریب کوئی ڈپٹی مل سکتا ہے۔
ڈپٹی شیرف چیس میسن جو قریب ہی موجود تھے واقعے کے حوالے سے انھوں نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ انھوں نے ریاضی کے مسئلے میں مدد کے لیے رضاکارانہ طور پر کام کیا۔
میسن نے اس سلسلے میں اپنے سوتیلے بیٹے کو کال کی جس کی عمر کال کرنے والے بچے کے برابر تھی، اس نے مذکورہ بچے کے ریاضی کے ہوم ورک کے مسئلے کو کامیابی سے حل کیا۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟